پرتگال میں حکام آگ بجھانے کے لیے بکریوں سے مدد لیں گے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:52

پرتگال میں حکام آگ بجھانے کے لیے بکریوں سے مدد لیں گے
فرنینڈو مورا اور ان کا بکریوں کا ریوڑ کہیں سے بھی ہیرو نہیں لگتے لیکن پرتگالی حکام نے فرنینڈو اور ان کی 370 بکریوں کو گرما میں پہاڑوں میں پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے بھرتی کر لیا ہے۔
پرتگال کے پہاڑوں پر گرم موسم کی وجہ سے ہر سال آگ لگ جاتی ہے۔ آگ پر قابو پانے کےلیے حکام کو کئی سو فائر فائٹرز اور آگ بجھانے والے جہازبھیجنے پڑتے ہیں۔

پچھلے سال آگ لگنے سے 100 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس پر فائر فائٹرز نے حکام پر تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ لیکن اب حکام نے آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بکریوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بکریاں پہاڑوں پر اگی جھاڑیاں اور چھوٹے پودے کھائیں گی، جس سے آگ پھیلنے کا خدشہ کافی کم ہو جائے گا۔
پرتگال کی حکومت نے پانچ سال کے لیے ایک پراجیکٹ شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد پرتگال کے بڑے پہاڑی علاقوں سے چھوٹے پودے اور جھاڑیاں ختم کرنا ہے۔
حکام کو امید ہے کہ بکریوں کی مدد لینے سے آگ ایک جنگل سے دوسرے جنگل تک نہیں پھیلے گی اور وہ ایک جگہ پر ہی آگ پر قابو پا سکیں گے۔
اگلے پانچ سالوں کے لیے مورا اور ان کی بکریوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی بھی طرح وسطی سیرا دا استریلا کی پہاڑی ڈھلوانوں پر 50 ہیکٹر کے علاقے سے جھاڑیاں اور چھوٹے پودوں کا صفایا کرنا ہے۔
اس پراجیکٹ کے لیے بکریوں کے 40 چرواہوں سے بات چیت ہو رہی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے مکمل نتائج پانچ سالوں میں حاصل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu