کیا میں یہ سٹور لوٹ سکتا ہوں؟ منیجر کے انکار پر دنیا کےمہذب ترین ڈاکو نے پولیس اسٹیشن جا کر گرفتاری دے دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 12 اکتوبر 2018 23:55

کیا میں یہ سٹور لوٹ سکتا ہوں؟ منیجر کے انکار پر دنیا کےمہذب ترین ڈاکو نے پولیس اسٹیشن جا کر گرفتاری دے دی

جاپان کے لوگ خُوش خُلقی اور اطوار میں دنیا کی مہذب ترین قوم سمجھی جاتی ہے۔ حال ہی میں ایک جاپانی شخص نے ثابت کر کے دیا کہ وہ خُوش خُلقی میں کتنا آگے جا سکتے ہیں۔
ایک جاپانی شخص حال ہی میں ایک سٹور میں داخل ہوا اور منیجر سے اجازت طلب کی کہ کیا وہ اس سٹور کو لوٹ سکتا ہے؟ منیجر کے انکار پر دنیا کے اس مہذہب ترین ڈاکو نے گرفتاری دے گی۔
انوکھی ڈکیتی کی کوشش کا یہ واقعہ 5 اکتوبر کو جاپان کے فوکوکا پریفیکچر کے اوگوری سٹی میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، ایک ڈاکو، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، مبینہ طور پر سٹور میں داخل ہوا اور منیجر کو  کہا ”میں یہاں آپ کو خوفزدہ کر کے اس سٹور کو لوٹنے کی نیت سے آیا ہوں، کیا میں آپ کو اپنے ساتھ تعاون کرنے کا کہہ سکتا ہوں؟ منیجر نے اس ڈاکو کو جواب دیا کہ ”میں ایسا نہیں کر سکتا“۔

(جاری ہے)


بدقسمتی سے اس بے چارے ڈاکو کو منیجر کی طرف سے اپنی مرضی کا جواب نہیں ملا۔

اس پر یہ ڈاکو سٹور سے بغیر کوئی چیز لیے مڑ کر باہر نکل گیا۔ اس کے پانچ منٹ بعد ڈاکو صاحب قریبی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور اپنی ڈکیتی کی کوشش کا اعتراف کر لیا۔
پولیس نے اس شخص کی تلاشی لی تو اس کی جیب سے باورچی خانے میں استعمال ہونے والا ایک چاقو برآمد ہوا۔ اس چاقو کو اس نے دوران واردات اپنی جیب سے نکالا تک نہیں تھا۔
پولیس نے اس شخص پر ڈکیتی کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن ابھی تک اس کے محرکات کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔ جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یہ شخص بس گرفتار ہونے کےلیے ایسا کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu