مختصر ترین جسامت کا حامل اشتہار۔ اس کی چوڑائی انسانی بال کی چوڑائی سے بھی کئی گنا کم ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 اکتوبر 2018 23:54

مختصر ترین جسامت کا حامل اشتہار۔ اس کی چوڑائی انسانی بال کی چوڑائی سے بھی کئی گنا کم ہے
نیدرلینڈ کی ایک کمپنی نے دنیا کا مختصر ترین جسامت کا اشتہار بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ یہ اشتہار اتنا چھوٹا ہے کہ اسے انسانی انکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ اس اشتہار کو فلدہوفن کی ایک چپ مشین کمپنی اے ایس ایم ایل نے بنایا ہے۔ اس اشتہار کی پیمائش 22.37 مائیکرومیٹر ضرب 7.76 مائیکرو میٹر ہے۔ یہ اشتہار 28 مائیکرومیٹر کی سطح پر بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اوسط انسانی بال کی چوڑائی 75 مائیکرو میٹر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اے ایس ایم ایل نے یہ اشتہار ریکروٹمنٹ مارکیٹنگ مقاصد کے لیے ٹیکنالوجی کے طلبا میں برانڈ کی آگاہی مہم کے لیے بنایا ہے۔
یہ اشتہار الٹرا وائلٹ شعاعوں سے 300 ایم ایم سلیکون کے روغن کردہ مہین ٹُکڑے پر بنایا گیا ہے۔ اس اشتہار پر ” 'To Truly Go Small You Have To Think Big #Smallest_AD ASML “ تحریر کیا گیا ہے۔
دنیا کے مختصر ترین اشتہار کا پچھلا ریکارڈ 775 مائیکرومیٹر کا تھا۔ وہ اشتہار ایک فاسٹ فوڈ کمپنی نے جون میں سرسوں کے بیج پر بنایا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu