5000 افراد نے رومانیہ کے نقشے کی انسانی تصویر بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 28 اکتوبر 2018 23:52

5000 افراد نے رومانیہ کے نقشے کی انسانی تصویر بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

تقریبا 5000 افراد نے رومانیہ کے ایک شہر میں جمع ہوکر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ ان افراد نے کسی ملک یا براعظم کے نقشے کی  انسانی تصویر بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس تقریب کا انعقاد البا لولیا میں کیا گیا۔ تقریب میں 4807 افراد شریک ہوئے۔ ان سب افراد نے رومانیہ کی انسانی تصویر بنائی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ میانمار میں بنایا گیا تھا، جہاں 3466 افراد نے جمع ہو کر میانمار کی انسانی تصویر بنائی تھی۔

(جاری ہے)


رومانیہ کی انسانی تصویر کی تقریب مملک رومانیہ میں ٹرانسلوانیا، بیسارابیا اور بوکوفینا کی شمولیت کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی۔
اس تقریب کا انعقاد Asociatia 11even، البا یولیا سٹی ہال اور رومانیہ سپر مارکیٹ برانڈ کاؤف لینڈ نے کیا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقریب کے شرکا 5 منٹ 27 سیکنڈ تک ایک ہی جگہ موجود رہے اور اس دوران نقشہ نویس گروپ کی انسانی تصویر کو رومانیہ کے نقشے سے ملاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu