دانتوں سے 677 ٹن وزنی کارگو بحری جہاز کھینچنے والا حیرت انگیز شخص

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 1 نومبر 2018 23:55

دانتوں سے 677 ٹن وزنی کارگو بحری جہاز کھینچنے والا حیرت انگیز شخص
یوکرین سےتعلق رکھنے والے ایک شخص، جسے ٹگ ٹوتھ (Tug-Tooth) کا نام دیا ہے ، نے ایک ملکی اور ممکنہ طور پر عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
لیووف کے رہائشی اولیگ ”ٹک ٹوتھ“ سکاویچ نے ایک باربردار بحری جہاز کو دانتوں سے 52 فٹ تک کھینچ کر نیا ملکی ریکارڈ بنایا ہے۔

(جاری ہے)


گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 2001 میں ایک روسی شخص، عمر ہانیپیف، نے 635 ٹن وزنی بار بردار بحری جہاز کو دانتوں سے 50 فٹ سے بھی کم فاصلے تک کھینچا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اولیک کا یہ ریکارڈ گینیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔
اولیگ اس سے پہلے 21.5 ٹن وزنی ٹرام کو 22.3 فٹ تک کھینچ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu