دنیا کے امیر ترین جانوروں اور ان کے اثاثوں کی فہرست

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 1 نومبر 2018 23:56

دنیا کے امیر ترین جانوروں اور ان کے اثاثوں کی فہرست

ہر شخص ہی اپنے پالتو جانوروں سے پیار کرتا ہے لیکن کچھ لوگ دوسروں کی نسبت اپنے جانوروں سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔ اس پیار کے اظہار کے لیے وہ نہ صرف خود اپنے جانوروں کا خیال رکھتے ہیں بلکہ اپنے مرنے کے بعد بھی جانوروں کے لیے اچھا خاصا ترکہ چھوڑ جاتے ہیں۔ آئیے آپ کو دنیا کے پانچ امیر ترین پالتو جانوروں کےبارے میں بتاتے ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

اس فہرست میں کتے اور بلیوں کے ساتھ ایک مرغی بھی شامل ہے۔

5۔ گیگو
گیگو ایک مرغی ہے، جس کی مالیت اس وقت 15 ملین ڈالر ہے۔ گیگو برطانوی کروڑ پتی پبلیشر مائلز بلیک ویل کی مرغی ہے۔ مائلز نے اپنی وصیت میں اس کے لیے 15 ملین ڈالر چھوڑے ہیں۔

4۔ سادی، سنی، لورین، لائلا اور لیوک
اس کتوں کی مالیت مجموعی طور پر 30 ملین ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

یہ اوپرا ونفرے کے پالتو کتے ہیں۔

اوپرا نے اپنی وصیت میں ان کےلیے 30 ملین ڈالر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ پالتو جانوروں کی فہرست میں چھوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

3۔ اولیویا بینسن


اس بلی کی مالیت 97 ملین ڈالر ہے۔ ٹیلر سوئفٹ کی یہ بلی اولیویا بینسن ڈائٹ کوک اور کیڈز شوز سمیت کئی کمپنیوں کےا شتہارات میں کام کر چکی ہے۔



2۔ گرمپی کیٹ


اس بلی کی مالیت 99.5 ملین ڈالر ہے۔ سوشل میڈیا پر مشہور اس بلی کا اصل نام تو تاردار سوس ہے لیکن اس کے مستقل غصے بھرے تاثرات کی بنا کر اسے گرمپی کہا جاتا ہے۔ انٹر نیٹ سے اس بلی کو صرف شہرت ہی نہیں بلکہ پیسہ بھی ملا ہے۔

1۔ گنتھر چہارم
اس کتے کی مالیت 375 ملین ڈالر ہے۔ گنتھر چہارم دنیا کا امیر ترین پالتو جانور ہے۔ یہ جرمن شیفرڈ کتا اپنے باپ گنتھر سوم کی جائیداد کا وارث ہے۔ گنتھر سوم کو یہ جائیداد اپنی انسانی مالک جرمن کاوٴنٹیس کارلوٹا سے ملی تھی۔ گنتھر چہارم کی ملکیت میں کئی  ملین ڈالر کے بہت  سے گھر بھی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu