چین سے ملنے والے مچھر کو دنیا کا سب سے بڑا مچھر قرار دے دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 5 نومبر 2018 23:54

چین سے ملنے والے مچھر کو دنیا کا  سب سے بڑا مچھر قرار دے دیا گیا
چین کے صوبے سیچوان  کے شہر چینگڈو سے ملنے والے ایک مچھر کے پروں کاپھیلاؤ 11.5 سینٹی میٹر اور ٹانگوں کا پھیلاؤ 25.8 سینٹی میٹر تھا۔ یہ مچھر ہولوروسیا میکاڈو نسل سے تعلق رکھتا تھا۔
اس مچھر کو اب باضابطہ طور پر  گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کے سب سے بڑے مچھر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


انسیکٹ میوزیم آف ویسٹ چائنا کے ڈائریکٹر زاہو لی  نے بتایا کہ ان کے سٹاف کو یہ مچھر 2017 میں  جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان میں  شہر چینگڈو میں واقع کینگ چنگ پہاڑوں سے ملاتھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس مچھر کی جسامت  دوسری کئی انواع کے مچھروں سے بڑی تھی۔
زہو نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو مئی میں اس دریافت کے بارے میں بتایا۔  5 ماہ کے پراسیس کے بعد گینیز انتظامیہ نے اس مچھر کو دنیا  کا سب سے بڑا مچھر قرار دے دیا ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں مچھروں کی 15 ہزار انواع دریافت ہو چکی ہیں۔ ان میں سے 800 انواع صرف چین سے ملی ہیں۔ بہت سے  بڑے مچھر تو انسانی خون پینے کی بجائے پھولوں کا رس بھی پیتےہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu