”میں تو بس سو رہا تھا“ ۔95 سالہ شخص آخری رسومات ادا کرنے سے پہلے اٹھ کھڑا ہوا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 12 نومبر 2018 23:54

”میں تو بس سو رہا تھا“ ۔95 سالہ شخص آخری رسومات ادا کرنے سے  پہلے اٹھ  کھڑا ہوا

راجھستان، بھارت کے ایک دوردراز کے دیہات میں رہنے والے شخص نے اپنے رشتے داروں کو حیران کر دیا ہے۔ اس شخص کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا تھا لیکن یہ  آخری غسل سے پہلے اٹھ کھڑا ہوا۔
”بختاں والا کی دھانی “ نامی گاؤں کے رہائشی بدھ رام  نے ہفتے  دوپہر سینے میں درد کی شکایت کی اور گھر والوں کے بقول  بے ہوش ہو  گئے۔ گھر والوں نے ایک پرائیویٹ ڈاکٹر کو بلایا۔

ڈاکٹر نے جسم کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ بدھ رام گزر چکے ہیں۔ اس پر گھر والوں نے رشتے داروں سے رابطہ کیا اور آخری رسومات کے ادائیگی کے لیے پجاری کو بھی کہہ دیا۔اس کے بعد رسومات کے مطابق گھر کے مرد اپنے  سر کے بال کاٹنے لگے اور بدھ رام کو غسل دینے کی تیاری کرنے لگے۔ اس کے بعد حیرت انگیز طور پر ”مردے“ میں جان پڑھ گئی اور بدھ رام بیٹھ گئے۔

(جاری ہے)


بدھ رام کے  سب سے  بڑے بیٹے بالو رام نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ رسم کے مطابق  پجاری نے رسومات شروع کی اور حجام نے گھر کے لوگوں کو گنجا کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم آخری رسومات کےلیے میت کے غسل کی تیاری کر رہے تھے۔ جب گھر والوں نے بدھ رام کے جسم پر پانی ڈالا تو وہ کپکپانے لگے۔ گھر والوں نے بدھ رام کو اٹھا کر بستر پر لٹایا جس کے تھوڑی دیر بعد  ہی وہ کھڑے ہو گئے اور باتیں کرنے لگے۔گھر والوں نے جب بدھ رام سے پوچھا کہ کیا ہوا تھا تو بدھ رام نے بتایا کہ سینے میں درد ہونے کے باعث  انہوں نے سوچا تھوڑی دیر سو لیا جائے۔
گھر والوں کا کہنا ہے کہ اگر واقعی بدھ رام گزر جاتے تو ان کی دیوالی کا تہوار پھیکا پڑ جاتا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu