پائلٹ کا پرواز میں استاد کے سفر کرنے کا پتہ چلتے ہی قابل تحسین اقدام

پائلٹ نے اپنے استاد کو جہاز میں ایسا خراج تحسین پیش کیا کہ استاد کے ساتھ ساتھ تمام مسافر بھی جذباتی ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 30 نومبر 2018 14:40

پائلٹ کا پرواز میں استاد کے سفر کرنے کا پتہ چلتے ہی قابل تحسین اقدام
استنبول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 نومبر 2018ء) : انسان زندگی میں چاہے جتنی کامیابی حاصل کر لے ا س میں سب سے زیادہ کریڈٹ ان کے اساتذہ کا ہوتا ہے اور خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو اپنے اساتذہ کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ترکش ائیر لائن کے ایک پائلٹ نے دورانِ پرواز اپنے استاد کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جب پائلٹ کو معلوم ہوا کہ اِسی پرواز میں اُن کے استاد بھی سفر کر رہے ہیں تو اُس نے اپنے ٹیچر کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا اہتمام کیا۔پائلٹ نے جہاز کے عملے کو گلدستہ دے کر استاد کی نشست پر بھیجا اور خود کاک پٹ سے مائیک پر ان کو مخاطب کر کے شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اپنی کامیابی کا سارا کریڈٹ بھی استاد کو دیا۔

(جاری ہے)

اپنے طالب علم کی جانب سے تشکر کا اظہار سن کر استاد کی آنکھوں میں بھی پانی آبؤگیا اور وہ آبدیدہ ہو گئے۔اس موقع پر جہاز میں موجود مسافر بھی جذباتی نظر آئے۔آخر میں پائلٹ خود بھی اپنے استاد کے پاس آئے اور ان سے محبت کا اظہار کیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صحافی نے شئیر کی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔اس سے قبل بھی جہاز سے کئی ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں۔

ایک بار بھارت میں ائیر انڈیا کی خاتون پائلٹ نے اپنی ائیر ہوسٹس ماں کی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری فلائٹ اڑا کر انہیں شاندار ویل فئیر دی تھی۔ ممبئی سے بنگلورو ائیرہوسٹس پوجا کی آخری فلائٹ تھی تو وہ فلائٹ پوجا چنچنکر نامی ائیرہوسٹس کی بیٹی نے اڑائی۔اس موقع پر پوجا چنچنکر جذباتی ہوئی گئی اور اپنےآنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکیں۔ ایئر انڈیا میں ایئر ہوسٹس کے طور پر 38 سال کام کرنے کے بعد 31 جولائی کو اپنی آخری پرواز پوری کرنے کے بعد پوجا چنچنکر اپنے آنسو نہیں روک پائیں ۔کیونکہ ان کی آخری فلائٹ ان کی اپنی بیٹی نے اڑائی۔فلائٹ کے ٹیک آف سے قبل ائیرہوسٹس پوجا کے لیے مسافروں نے جم کر تالیاں بھی بجائی اور پوجا کا شاندار طریقے سے استقبال کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu