سستے جوتوں کے برانڈ نے جعلی لگژری سٹور بنا کر 20 ڈالر کے جوتے 600 ڈالر میں فروخت کیے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 2 دسمبر 2018 22:30

سستے جوتوں کے برانڈ نے جعلی لگژری سٹور بنا کر 20 ڈالر کے جوتے 600 ڈالر میں فروخت کیے

ایک  سماجی تجربے کے دوران سستے جوتوں کے ایک ا مریکی برانڈ نے فیشن کی متاثر کن شخصیات کو بے وقوف بنا کر انہیں چند ڈالر کےجوتے سینکڑوں ڈالر میں فروخت کیے۔
سستے جوتوں کےا مریکی برانڈ ”پے لیس شو  سورس“نے 20 ڈالر سے 50 ڈالر مالیت کےجوتے 200 سے 600 ڈالر میں فروخت کیے۔ پے لیس نے اس مذاق کو اپنی اشتہاری مہم کا حصہ بھی بنایا ۔ یہ اشتہاری مہم برانڈ کے حوالےسے خریداروں کا دماغ تبدیل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)


اس سماجی تجربے کے لیے پے لیس نے سانتا مونیکا، کیلیفورنیا میں ارمانی کا پرانا سٹور حاصل کیا اور اسے Palessi کے نام سے لگژری سٹور میں بدل دیا۔ پے لیس نے اس لگژری سٹور میں اپنے سستے جوتے فروخت کے لیے رکھے تھے۔ جعلی لگژری سٹور کھولنے کے بعد انہوں نے  فیشن کی سرکردہ شخصیات اور وی آئی پی مہمانوں کو ہر طرح کے جوتے خریدنے کی دعوت دی۔ مہمانوں نے بھی جوتوں کی کوالٹی کو سراہا اور انہیں سینکڑوں ڈالر میں خریدا۔


”Palessi“ نے چند گھنٹوں کے اندر 3 ہزار ڈالر کے جوتے فروخت کیے۔ تاہم جب خریدار رقم کی ادائیگی کرتے تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ یہ جوتے حقیقت میں پے لیس کے ہیں۔
پے لیس کی یہ اشتہاری مہم سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہوئی۔ لوگوں نے اس انوکھی اشتہاری مہم کو کافی سراہا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu