ایتھوپیا کے بارے میں 10 حیران کن حقائق

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 دسمبر 2018 23:16

ایتھوپیا کے بارے میں 10 حیران کن حقائق

ایتھوپیا خوبصورت نظاروں اور جنگلی حیات سے مالامال افریقی ملک ہے۔ یہاں چونکہ کبھی غیر ملکی تسلط نہیں رہا  اس لیے یہاں کے لوگوں میں قدیم رسم و رواج  اور تہذیب قائم و دائم ہے۔ ذیل میں ہم آپ کو ایتھوپیا کے بارے میں چند ایسے حقائق بتائیں گے، جو آپ نے پہلے کبھی نہ سنے ہونگے۔
1.    ایتھوپین کیلنڈر 13 ماہ کا ہو تا ہے۔ اس کیلنڈر کے مطابق وہاں ابھی نومبر 2011 ہے۔

ایتھوپین کیلنڈر عام عیسوی کیلنڈر سے 7 سال پیچھے ہے۔ یہاں 12 گھنٹوں کے وقت کا نظام رائج ہے۔ایتھوپین کیلنڈر میں 12مہینے تو  30 دن کے ہوتے ہیں جبکہ 13 واں مہینہ 5 یا 6 دن کا ہوتا ہے۔
2.    2017  میں ایتھوپیا سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کا حامل ملک تھا۔ دنیا بھر میں ترقی کی اوسط شرح 2.7 فیصد تھی۔ ایتھوپیا میں یہ 8.3فیصد تھی حالانکہ ایتھوپیا کی ایک تہائی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔

(جاری ہے)


3.    دنیا  کی سب سے زیادہ نمکین جھیل Gaet'ale Pond ایتھوپیا میں ہے۔یہ بحیرمردار سے کہیں زیادہ نمکین ہے۔سب سے زیادہ نمکین ذخائر آب کے حوالے سے بحیرہ مردار کا نمبر ساتواں ہے۔
4.    ایتھوپیا میں خاندانی نام نہیں ہوتے۔ بچے اپنے باپ کے نام کا پہلا حصہ خاندانی نام کے طور پر رکھتے ہیں۔یہاں خواتین شادی کے بعد اپنا نام تبدیل نہیں کرتیں کیونکہ ان کے نام کا دوسراحصہ خاندانی نام نہیں ہوتا۔


5.    ایتھوپیا میں لوگ سب سے کم کیلوریز استعمال کرتےہیں۔ یہاں لوگ  اوسطاً  1950کیلوریز یومیہ استعمال کرتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق ایک شخص کو اوسطاً 2200 کیلوریز یومیہ لینی چاہیے۔2008 کی ایک تحقیق کے مطابق ایتھوپیا کی 16 فیصد آبادی ایک دن میں ایک ڈالر سے بھی کم کماتی تھی۔
6.    کافی ایتھوپیا میں دریافت کی گئی تھی۔ کہانیوں کے مطابق ایک چرواہے نے مشاہدہ کیا کہ کچھ پودوں کے پتے کھا کر بکریاں زیادہ چست ہو  جاتی ہیں۔

یہ مشاہدہ ہی کافی کی دریافت کا باعث بنا۔
7.    انسانی ڈھانچے کے قدیم ترین فوسلز ایتھوپیا سے ہی 1974 میں دریافت ہوئے تھے۔ ان فوسلز کو لوسی کا نام دیا گیا تھا۔ یہ فوسلز 3.2 ملین سال پرانے ہیں۔
8.    ایتھوپیا غالباً دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر کچا گوشت بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ عام طور پر تو بیل کا کچا گوشت کھایا جاتا ہے لیکن مخصوص مواقعوں پر بکری کا کچا گوشت بھی کھایا جاتا ہے۔


9.    ایتھوپیا کے بہت سے مقدس مقامات پر عورتوں کا داخلہ منع ہے۔ یہ قانون انسانوں  پر ہی نہیں بلکہ یہاں مادہ جانوروں  کا داخلہ بھی بند ہے۔
10.    ایتھوپیا کے ایک شہر ہرار میں انسان اور لگڑ بگڑ 16 ویں صدی سے ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔ ہر رات ایک خاندان جانوروں کو کھانا کھلانے کی ذمہ داری لیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu