گھوڑوں کو فن کے زندہ شاہکار میں بدلنے والی گھوڑوں کی حجام

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 جنوری 2019 21:38

گھوڑوں کو فن کے زندہ شاہکار میں بدلنے والی گھوڑوں کی حجام

30سالہ میلوڈی ہمیز پچھلی دو دہائیوں سے گھوڑوں کے بال تراش  رہی ہیں۔ میلوڈی نے گھوڑوں کے بال تراشنے کو ایک  فن کی شکل دے دی ہے۔
میلوڈی نے 9 سال  کی عمر میں اپنے پالتو چھوٹے گھوڑے کونرمارا کے بال تراشے تھے۔ میلوڈی نے شروع میں تو گھوڑوں کے بال عام طریقے سے ہی تراشے لیکن بعد میں  وہ بال تراشتے ہوئے  گھوڑوں پر نت نئے ڈیزائن بنانے لگیں۔ جلد ہی وہ اپنے فن کے حوالے سے مقبول ہو گئیں اور لوگ انہیں ”دی ہارس باربر“ کے نام سے پکارنے لگے۔


میلوڈی نے اپنی زبردست مہارت کو خود تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ دنیا بھر کا سفر کیا، اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور لوگوں کو اس فن کی تعلیم دی۔ میلوڈی  پر کئی  جرائد میں  مضامین بھی لکھے گئے اور وہ کئی ٹی وی پروگراموں میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)


میلوڈی نے 2013 میں جے ایم سی ایکوسٹرین  کے نام سے گھوڑوں کے بال تراشنے کا کاروبار شروع کیا تھا جو بہت کامیاب جا رہا ہے۔

بعض دفعہ تو میلوڈی کو ایک دن میں 5 گھوڑوں پر بال تراش کر فن پارے بنانے پڑتے ہیں لیکن شوق کی وجہ سے انہیں وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا۔
میلوڈی کا کہنا ہے کہ گھوڑوں کے بال تراش کر ڈیزائن بنانے میں انہیں دو گھنٹوں سے دس گھنٹے لگتے ہیں۔ اس کا انحصآر ڈیزائن کی پیچیدگی پر ہوتا ہے۔ وہ گھوڑوں کی نسل اور کھال کے لحاظ بلیڈ کا انتخاب کرتی ہیں۔
میلوڈی کی بنائی ہوئی گھوڑوں کی  چند شاہکار حجامتیں آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu