بندروں کی اونچی تاروں پر چلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 جنوری 2019 23:51

بندروں کی اونچی  تاروں پر چلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

برفیلی زمین کے اوپر  سے گزرتی  اونچی تاروں پر توازرن برقرار رکھے چلتےہوئے بندروں کی ویڈیو جاپانی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
7 جنوری کو پوسٹ ہونے والی 71 سیکنڈ کی ویڈیو  کو اب تک ایک ملین سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں بندروں کو اچھل کود کر کے تاروں کے  پارجاتے دیکھا یا گیا ہے۔یہ ویڈیو کلپ ٹوکیو سے 600 کلومیٹر دور  دیہاتی  ٹاؤن موٹسو میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

جاپان بھر میں بندروں کی بڑی تعداد کھلے میں گھومتے ہوئے پائی جاتی ہے۔ جاپان کے برفانی بندر کافی مشہور ہیں۔ ان کی وجہ سے بہت سے سیاح بھی سردیوں میں جاپان کا رخ کرتے ہیں۔


Browse Latest Weird News in Urdu