گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اطالوی جوڑے کی بلی کو دنیا کی سب سےلمبی بلی قرار دے دیا

جمعرات 24 جنوری 2019 23:52

گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اطالوی جوڑے کی بلی  کو دنیا کی سب سےلمبی بلی قرار دے دیا

ایک اطالوی خاندان کی بلی کو گینیز ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر دنیا کی سب سے لمبی بلی قرار دیا ہے۔ یہ بلی 3 فٹ اور 11.2 انچ لمبی ہے۔
چنسیا تنریلو اور ایڈگر سکندورا نے بتایا کہ جب دو سالہ بلا باریول چھوٹا بچہ ہی تھا تو اس کی غیر معمولی جسامت سے انہیں لگتا تھا کہ وہ ایک دن ریکارڈ بکس میں اپنا نام درج کرائے گا۔ شروع میں انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے بارے میں سوچا کہ اسے سب جانتے ہیں۔

انہوں نے سوچا تھا کہ اگر باریول کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گا تو وہ بہت خوش ہونگے۔ انہوں نے اسے اپنے لیے تحفہ قرار دیا۔
گینیز نے تصدیق کی ہے کہ باریول کی لمبائی کی وجہ سے یہ اسے سب سے لمبی زندہ گھریلو بلی کے طور پر ریکارڈ بک میں درج کیا گیا ہے۔
سکندورا نے بتایا کہ باریول ان کے لیے خصوصی بلا ہے کیونکہ وہ کچھ شرمیلا ہےجب لوگ اسے دیکھتے ہیں تو حیران ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ان کے لیے یہ ایک چھوٹا تحفہ ہے ۔۔ ایک بڑا تحفہ ہے۔
اس جوڑے نے بتایا کہ باریول کا مطلب کلاؤن یا جوکر ہوتا ہے۔ اسے سٹرولر میں بیٹھ کر واک کے لیے جانا پسند ہے۔
اس جوڑے کا کہنا ہے کہ باریول شاید اپنا ہی ریکارڈ توڑدے کیونکہ اس نسل کی بلیاں 4 سال کی عمر تک بڑھتی ہیں۔
سکندورا نے بتایا کہ جب انہوں نے باریول کی تصاویر اپ لوڈ کیں تو لوگوں کو یقین ہی نہیں آیا۔ وہ اسے فوٹو شاپ سمجھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu