تمام شہری یومیہ 100 کلو انسانی فضلہ حکومت کے حوالے کریں۔ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اَن کا مطالبہ

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 30 جنوری 2019 23:52

تمام شہری یومیہ  100 کلو  انسانی فضلہ حکومت کے حوالے کریں۔ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اَن کا مطالبہ
شمالی کوریا کے سپریم لیڈر نے کھاد کے بحران  اور گرتی معیشت پر قابو پانے کے لیے تمام شہریوں سے یومیہ 100 کلو گرام (220 پاؤنڈ) انسانی فضلہ حکومت کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک انسان کا یومیہ فضلہ 1 پاونڈ تک ہوتا ہے لیکن شمالی کوریا کی حکومت نے شہریوں سے یومیہ 220 پاونڈ فضلے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم حکومت نے چھوٹ دی ہے کہ اگر کوئی شہری ایک دن میں مقررہ فضلہ جمع نہ کرا سکا تو وہ یومیہ 300 کلوگرام یا 660 پاونڈ گلے سڑے کھانے یا جانوروں کے فضلے بنی کھاد فراہم کرے گا۔

یہ کوٹا شہری اور دیہی علاقوں کے لوگوں کے لیے یکساں لاگو کیا گیا ہے
کم جونگ اَن نے یہ مطالبہ پچھلے ہفتے نئے سال کے آغاز پر اپنے قوم سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی فضلے سے بنی کھاد معاشی ترقی کی چابی ہوگی۔

(جاری ہے)


شمالی ہامگیونگ صوبہ میں موجود ذرائع نے ریڈیو فری ایشیا کو بتایا کہ کم جونگ اَن کے خطاب کے بعد پوری آبادی کو سال کے سب سے بڑے ٹاسک یعنی انسانی فضلے کی فراہمی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
انسانی فضلے کی طلب میں اضافے کے بعد مبینہ طور پر کچھ ملازمین نے تو پیش کش کی ہے کہ انہیں رقم میں تنخواہ دینے کی بجائے انسانی فضلے کی شکل میں دی جائے۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا میں 100 کلو گرام انسانی فضلہ یا 300 کلو گرام جانوروں کا فضلہ 3 ڈالر میں فروخت ہونے لگا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu