آن لائن سٹور نے 90 ہزار روپے میں سر پر رکھنے اور سوچنے کے لیے خصوصی ”تھاٹ باکس“ پیش کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 فروری 2019 23:49

آن لائن سٹور نے 90 ہزار روپے میں  سر پر رکھنے اور سوچنے کے لیے خصوصی ”تھاٹ باکس“ پیش کر دیا

آج کل اکثر  دفاتر میں سب لوگ ہی ایک ہی کمرے میں بیٹھتے ہیں۔ ایسے میں   کچھ سوچتے ہوئے  وہ توجہ ایک جگہ مرکوز نہیں کر پاتے۔ اگر آپ بھی ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہیں  اور الگ کمرے میں بیٹھ کر نہیں سوچ سکتے تو ایک آن لائن سٹور نے آپ کی مشکل حل کر دی ہے۔ آن  لائن سٹور نے 650 ڈالر   میں گتے اور کپڑے سے بنایا خصوصی ”تھاٹ باکس“ (Thought Box) فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔

جہاں آپ کو سوچنے میں مشکل ہو، اسے اپنے سر پر رکھیں اور سوچنا شروع کر دیں۔
یہ تھاٹ باکس اپنے نام کی طرح ہے۔ اس کے ساتھ موجود تھاٹ سٹول (Thought Stool) پر بیٹھیں، تھاٹ باکس اپنے سر پر رکھیں، کانوں میں باکس کے ساتھ ملنے والے ائیر پلگز لگائیں اور دنیا و مافیا سے بے خبر ہو کر جو چاہیں سوچیں۔
تھاٹ باکس کو دی فورم ایمپوریم  (The Form Emporium )نامی  آن لائن سٹور نے 495 پاؤنڈ (650 ڈالر) میں  فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹور پر اس باکس کے صرف 10 یونٹ فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔اس باکس میں ایک پلاسٹک کا ہیلمٹ بھی ہے جسے صارف کے سر پر ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔باکس کے ساتھ کانوں پر لگانے کے لیے پلگ اور باکس کا رنگ تبدیل کرنے کے لیے 5 رنگوں کے کپڑے کے  فلٹر ز بھی ساتھ ہی پیش کیے گئے ہیں۔ تھاٹ باکس کے ساتھ ایک تھاٹ سٹول بھی پیش کیا گیاہے، جس پر آپ کہیں بھی بیٹھ کر سوچ سکتے ہیں۔


ویب سائٹ پر تھاٹ باکس کے اندراج (وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں) کے مطابق  یہ سوچنے کے لیے ذاتی جگہ فراہم کرنے کے لیے  ہے۔ اندراج کے مطابق یہ مبینہ طور پر دماغی کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔
پچھلے ماہ تھاٹ باکس کے اندراج کو بی بی سی 2 ریڈیو کے میزبان جیریمی وائن نے ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا، جہاں سے یہ وائرل ہوگیا۔ بہت سے صارفین  تھاٹ باکس اور اس کی بھاری قیمت پر حیران ہیں تو کچھ نے  اسے بنانے والے پر کافی تنقید بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu