خاتون کے مرحوم والد کا ماچسوں کا ذخیرہ نیا عالمی ریکارڈ ہو سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 12 فروری 2019 23:48

خاتون کے مرحوم  والد کا ماچسوں کا   ذخیرہ  نیا عالمی ریکارڈ ہو سکتا ہے

ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو یقین ہے کہ اُن کے والد کے ماچسوں کا ذخیرہ نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ ہوگا۔
روکمہام  کاؤنٹی کی لنڈا ہولسنگر کا کہنا ہے کہ اُن کے والد  50 سالوں سے بھی زیادہ عرصے سے ماچسیں جمع کر رہے تھے۔ تین سال پہلے اپنی وفات تک وہ ماچسیں جمع کرتے رہے۔
لنڈا نے بتایا کہ اُن کے والد ہر جگہ سے ماچس لیتے کیونکہ یہ مفت ہوتی ہیں۔

وہ انہیں کاغذ کے بنےہوئے تھیلے میں رکھتے۔ جب ایک تھیلا بھر جاتا تو وہ دوسرا بھرنا شروع کر دیتے۔

(جاری ہے)


لنڈا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماچسوں کی درجہ بندی شروع کی تو انہیں  شک ہوا کہ  اُن کے والد کا ماچسوں کا ذخیرہ موجودہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے 20736 ماچسوں  کے ذخیرے سے کہیں زیادہ ہے۔
لنڈا نے بتایا کہ انہوں نے  الماری  میں موجود  تقریباً 50 باکسز میں سے ایک باکس کھولا تو اس میں 1390 ماچسیں تھیں۔لنڈا نے اب اپنے دوستوں اور ہمسایوں سے ماچسیں گننے میں مدد کے لیے کہا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نام کا شامل ہونا ہی اُن کے والد کے لیے بہترین خراج عقیدت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu