آسٹریلین جوڑے نے انسانی قد جنتی گوبھی کاشت کر لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 16 فروری 2019 23:53

آسٹریلین جوڑے نے انسانی قد جنتی گوبھی کاشت کر لی
ایک آسٹریلین جوڑے نے 9 ماہ کی محنت  سے ایسی گوبھی کاشت کی ہے، جس  کا سائز  بالغ انسان جتنا ہے۔
روزمیری ناروڈ اور سین کاڈمین  ، جیکیز مارش، تسمانیا میں فارسٹ واکس لاج کےنام سے  ایکو ٹورازم گیسٹ ہاؤس چلاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپریل میں گوبھی کاشت کرنا شروع کی۔ انہوں نے بڑی محنت سے اُس کا خیال رکھا۔ جنوری کےآخر تک اس گوبھی کا  قد انسانی قد جتنا ہو چکا تھا۔

(جاری ہے)


ناروڈ کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال ہی گوبھی کاشت کرتے ہیں لیکن یہ ایک خاص طور پر بہت بڑی   تھی۔انہوں نے  سی  این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گوبھی کے سائز کا انحصار اچھی بارشوں اور گرما کے شروع میں گرم موسم پر ہوتا ہے۔
ناروڈ نے بتایا کہ یہ گوبھی اتنی بڑی ہے کہ اس سے  گیسٹ ہاؤس کے مہمانوں کی   سلاد اور دیگر  کھانوں کی دو ہفتے کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu