کینسر کی شکار 10سالہ بچی نے ہسپتال کے کمرے میں کمپنی قائم کر کے درجنوں زندگیاں بدل دیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 7 اپریل 2019 23:33

کینسر کی شکار 10سالہ بچی نے ہسپتال کے کمرے میں کمپنی قائم  کر کے درجنوں زندگیاں بدل دیں

کینسر کو شکست دینے والی 10 سالہ بچی ایک متاثر کن کاروبار چلانے کے ساتھ ساتھ ایک اور اہم کام کر رہی ہیں۔وہ لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے۔
بیکا  سالمنز جب  6 سال کی تھیں تو ڈاکٹروں نے انہیں Acute Lymphoblastic Leukemia کی تشخیص کی۔ یہ خون اور ہڈیوں کا کینسر ہوتا ہے۔2 سال تک ہر روز کیموتھراپی کے بعدبیکا کو جیسے اندھیرے میں روشنی کی کِرن مل گئی۔
بیکا   نےبتایا کہ کبھی کبھار انہیں ہسپتال میں دو سے تین ہفتے رہنا پڑتا تھا، اس دوران ان کے ساتھ کوئی نہیں ہوتا تھا۔

ڈاکٹر اس وقت آتے جب وہ کسی سے ملنا نہیں چاہتی تھیں کیونکہ اُن کی اپنی حالت اچھی نہیں ہوتی تھی۔
بیکا نے بتایا کہ جب اُن کا علاج ختم ہوا تو اُن کی والدہ نے  انہیں ایک  نیا آئیڈیا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب  اِن کی باری ہے، انہیں  معاشرے کی مدد کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)


بیکا کا  کینسر ختم ہو چکا تھا ۔ انہوں نے اپنے گھر والوں کی مدد سے ایک بریسلٹ کمپنی بنائی۔

ناٹس اینڈ ایرو (Knots and Arrow) نامی یہ کمپنی انہوں نے اپنے والد گرہارڈ سالمنز کے ساتھ مل کی بنائی تھی۔گرہارڈ بھی کینسر کے مریض تھے، جو ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ناٹس اینڈ ایرو اپنے منافع کا 20 فیصد اُن بچوں کو عطیہ کرتی ہے جو بچپن میں کینسر کے مرض کا شکار ہوئے ہوں۔کمپنی کے منافع کا 10 فیصد بہت سی فلاحی کمپنیوں کو جاتا ہے اور10 فیصد ضرورت مند خاندانوں کو دیا جاتا ہے۔


بیکا نے بتایا کہ اُن کے  امریکا میں فروخت ہونےو الے بریسلٹ ہاتھ سے تیار کیے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اُن کے بریسلٹ سوئمنگ سوٹ کے میٹریل سے بنائے جاتے ہیں اور لوگوں کو یاد  دلاتے ہیں کہ تیرتے رہیں اور کبھی ہمت نہ ہاریں۔
بیکا کی ماں شیری سالمنز نےبتایا کہ ناٹس اینڈ ایرو کا قیام ہسپتال کے ایک کمرے میں ہوا تھا ، جہاں وہ بیکا کے ساتھ بیٹھی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لوگوں تک ایسا پیغام پہنچانا چاہتے تھے  جو کسی بری چیز کو اچھی میں بدل دے۔
بیکا نے بتایا کہ ناٹس کا مطلب  کہ جب آپ رسی کے اختتام پر پہنچتے ہیں  تو ایک گرہ باندھیں اور اسے لٹکا دیں اور ایرو کا مطلب ہے کہ جب زندگی  مشکلات سے آپ کو   پیچھے کی طرف دھکیلے تو  اس کا مطلب ہے کہ یہ آپ  کو کسی بڑے کام کے لیے تیار کر رہی ہے۔


ناٹس اینڈ ایرو کے قیام کو ایک سال ہی ہوا ہے اور وہ اب تک 30 ہزار ڈالر عطیہ کر چکی ہیں۔ناٹس اینڈ ایرو میں صرف بیکا اور اُن کے گھر والے ہی کام کرتے ہیں۔ بیکا بریسلٹ کے ڈیزائن بناتی ہیں اور اُن کے والدین بریسلٹ بناتے ہیں۔
بیکا نے بتایا کہ ہر کسی کے ساتھ  کام کرنے، آرڈر پیک کرنے اور انہیں بھجوانے میں مزہ آتا ہے۔اسی وقت خاندان کے سب لوگ کام کر رہے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار رہے ہوتے ہیں۔بیکا نے بتایا کہ معاشرے کو واپس کرنا کافی اہم ہے۔ جب ہم معاشرے کو کچھ دے رہےہیں تو  اس کا مطلب ہے کہ کینسر کے شکار کچھ بچوں کا علاج ہو رہا ہے۔
بیکا کا کینسر ختم ہوئے ایک سال ہوگیا ہے اوراب یہ خاندان اپنی فاؤنڈیشن بنانا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu