برطانیہ کا برمودا ٹرائی اینگل، جہاں لوگ اپنی گاڑیوں کو نہ ہی لاک کر سکتے ہیں اور نہ کھول سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 8 اپریل 2019 23:40

برطانیہ کا برمودا ٹرائی اینگل،  جہاں لوگ اپنی گاڑیوں کو نہ ہی لاک کر سکتے ہیں اور نہ کھول سکتے ہیں
گلوسٹرشائر، برطانیہ کی لیڈل سپر مارکیٹ کی پارکنگ میں لوگوں کو حیران کُن تجربات ہو رہے ہیں۔ اس سپرمارکیٹ کی پارکنگ میں  لوگوں کی گاڑیوں کے الارم یا لاک سسٹم کام ہی نہیں کر رہے، جس سے وہ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر نہیں جاسکتے۔
برسٹل سٹی کے مضافات میں کنگز وڈ  میں لیڈل سپرمارکیٹ میں ایسے عجیب و غریب واقعات ہو رہے ہیں، جن کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آ رہی۔

پچھلے ماہ میڈیا میں ایسے بہت سے کیس سامنے آئے، جن میں بتایا  گیا کہ کس طرح لوگ اپنی گاڑیوں کو نہ لاک کر سکے اور نہ کھول سکے ، اسی طرح بہت سی گاڑیوں کے الارم سسٹم بھی غیر فعا  ل ہوگئے۔سوشل میڈیا پر درجنوں افراد نے  اپنے ساتھ پیش آنے والے اسی طرح کے واقعات شیئر کیے ہیں۔
شروع میں بہت سے لوگوں نے سمجھا کہ اُن کی الارم کیز کی بیٹری ختم ہو گئی ہے لیکن بیٹری تبدیل  کرنے پر بھی انہیں کوئی فرق نہیں پڑا۔

(جاری ہے)

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ  پارکنگ ایریا میں نصب انٹرنیٹ بیسڈ ٹریفک کیمرہ اُن کے  سسٹم کو بلاک کر رہا ہے۔لیکن سپرمارکیٹ کا کہنا ہے کہ ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔سپرمارکیٹ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بیسڈ ٹریفک کیمرےا یسے سگنل خارج نہیں کرتے جو الارم کیز کو متاثر کریں۔ لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ صورتحال ابھی اُن کی سمجھ سے باہر ہے۔
ان حیرت انگیز واقعات کو سن کر انٹرنیٹ صارفین  اس مارکیٹ میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات بھی شیئر کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے سپرمارکیٹ کے ہیڈکوارٹر میں   اس حوالے سے شکایت کی ہے لیکن  کمپنی فی  الحال اس بارے میں کچھ کہنے سے قاصر ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu