جاپان کا مقبول ایکوریم ٹوائلٹ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 8 اپریل 2019 23:40

جاپان کا مقبول ایکوریم ٹوائلٹ

آکاشی، جاپان میں ا یک ایسا منفرد ٹوائلٹ ہے جو خوبصورت مچھلیوں سے محبت کرنے والوں کو ضرور پسند آئے گا۔ یہ ٹوائلٹ ایک ایکوریم میں بنا ہے اسی وجہ سےا سے ایکوریم ٹوائلٹ کہا جاتا ہے۔
ہیپوپو پاپا(سابقہ نام مُومن پاپا )    کیفے  ، ہایاشیزاکی ماٹسو کوسٹ کا مشہور مقام ہے۔ اس کیفے کے مالک نے خاص طور پر  یہاں کی خواتین کی ٹوائلٹ کو  ایسا بنایا ہے کہ وہ کیفے سے زیادہ مشہور ہو گئی ہے۔

یہ جاپان  اور غالباً دنیا  میں  واحد کیفے ہے، جہاں ایکوریم ٹوائلٹ ہے۔   اس ٹوائلٹ میں ایک طرف تو دروازہ ہے جبکہ تین اطراف سے یہ ایکوریم ہے، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں خوبصورت مچھلیاں تیرتی ہیں۔
یہ ایکوریم ٹوائلٹ  اس کیفے میں 12 سال پہلے بنایا گیا تھا۔یہ آکاشی کےعلاقے میں سیاحوں کے لیے ایک  پُر کشش مقام ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹوائلٹ کو بنانے میں کیفے کے مالک کے 2 لاکھ 70 ڈالر خرچ ہوئے تھے۔


اگرچہ یہ ٹوائلٹ صرف خواتین کے لیے ہے لیکن کیفے کاسٹاف رش  نہ ہونے پر مردوں کو بھی  اس کی سیر کرا دیتا ہے۔ اس ایکوریم ٹوائلٹ کی وجہ سے کیفے میں جہاں گاہک بہت زیادہ آتے ہیں، وہاں اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ کچھ لوگ ایکوریم کے منظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اسے زیادہ دیر استعمال کرتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ مچھلیوں کی موجودگی کی وجہ سے اسے استعمال کرتے ہوئے   بے چینی بھی محسوس کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu