گوگل ارتھ کے استعمال سے کیا جانے والا شادی کا پروپوزل عالمی ریکارڈ بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 اپریل 2019 23:02

گوگل ارتھ کے استعمال سے کیا جانے والا شادی کا پروپوزل  عالمی ریکارڈ بن گیا

ٹوکیو ،جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص  کو اپنی دوست کو شادی کے لیے پرپوز کرنے میں 6 ماہ لگ گئے۔اس عرصے میں انہوں نے بڑی جانفشانی سے گوگل ارتھ کو استعمال کرتے ہوئے سفر کیا اور اپنی دوست کو شادی کے لیے پرپوز کرنے کے ساتھ ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کرا لیا۔ اُن کا نام تاریخ کی سب  سے بڑی جی پی ایس ڈرائنگ بنانے والے شخص کے طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوگیا ہے۔

یاسوشی یاسان تاکاہاشی  کی حیرت انگیز کہانی کو گوگل نے بھی ٹوئٹ کیا ہے اور اب یہ دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے۔
ٹوکیو کے رہائشی یاسان جانتے تھے کہ انہیں اپنی دوست کو پرپوز کرنا ہے۔ یاسان 10 سالوں سے گوگل ارتھ اور سٹریٹ ویو کے ساتھ جی پی ایس آرٹ تخلیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس کی مدد سے ہی اپنی دوست کو شادی کے لیے پرپوز کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)


جی پی ایس آرٹ میں پہلے سے متعین راستوں پر جی پی ایس ڈیوائس کے ساتھ سفر کر کےبہت بڑی ڈیجیتل ڈرائنگ بنائی جاتی ہیں۔ جب  سفر کے راستے مخصوص ٹول جیسے گوگل ارتھ میں اپ لوڈ کیے جاتے ہیں تو ایک شکل بن جاتی ہے۔
یاسان نے پورے جاپان میں سفر کر کے Marry Me کی ڈرائنگ بنائی ہے۔اس ڈرائنگ کو مکمل کرنے میں یاسان کو 7 ہزار کلومیٹر سفر کرنا پڑا۔ اس کے لیے وہ مختلف ساحلوں اور جزیروں پر بھی گئے۔
اس زبردست پرپوزل کو دیکھ کر یاسان کی دوست نے شادی کے  فوراً  ہاں  کر دی ہے۔

گوگل ارتھ کے استعمال سے کیا جانے والا شادی کا پروپوزل  عالمی ریکارڈ ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu