خراب بال کاٹنے پر نوجوان نے زبردستی حجام کو گنجا کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 اپریل 2019 23:38

خراب بال کاٹنے پر نوجوان نے زبردستی حجام کو گنجا کر دیا

اکثر لوگ خراب بال کٹنے پر بالوں کے بڑے ہونے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ کسی دوسرے حجام سے مرضی کے مطابق کٹوا سکیں ۔لیکن جنوب مغربی چین کے شہر چونگ چنگ  سےتعلق رکھنے والے ایک شخص  نے خراب بال کاٹنے پر حجام کو فوراً مزہ چکھانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اس شخص نے زبردستی حجام کوگنجا کر دیا۔
حجام کی دوکان پر سیکورٹی کیمرہ کے مطابق بھاری بھر کم جسامت کے چن  نامی شخص نے منحنی سے حجام کو زبردستی کرسی پر بٹھایا اور  گنجا کر دیا۔ چن کے دوکان سے جانے کے بعدلی نام کے  حجام نے پولیس کو فون کیا۔ جنہوں نے چن کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu