زیادہ پُر تعیش نہ ہونے پر ایک شخص نے اپنا نیا اپارٹمنٹ توڑ دیا۔ ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 اپریل 2019 23:38

زیادہ پُر تعیش نہ ہونے پر ایک شخص نے اپنا نیا اپارٹمنٹ توڑ دیا۔ ویڈیو وائرل
ملایشیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کوالالمپور کے وسط میں واقع اپنے پُر تعیش اپارٹمنٹ کو زیادہ پُر تعیش نہ ہونے پر توڑ دیا ہے۔ ا س واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خاصی وائرل ہوگئی ہے۔ اس شخص کا موقف ہے کہ ڈویلپر نے اس  اپارٹمنٹ کو اپنے وعدے کے مطابق پُرتعیش نہیں بنایا۔
اس شخص، جس کا نام معلوم نہیں ہوسکا،  نے  اپارٹمنٹ کے لیے 2 ملین رنگٹ یا 4 لاکھ 86 ہزار ڈالر خرچ کیے تھے لیکن یہ پھر بھی اُن کی توقع کےمطابق نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اس شخص نے  اپارٹمنٹ میں پسند نہ آنے والی ہر چیز پر سپرے پینٹ کر دیا۔ اس کے بعد حفاظتی ہیلمٹ پہنا اور ہتھوڑے سے فرش توڑنا شروع کردیا۔ ویڈیو میں اس شخص کو فرنیچر اور فرش کا ماربل توڑتے دکھایا گیا ہے۔  اس شخص نے ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے ڈویلپر ٹروپیکانا کارپوریشن  سے رابطہ کرنے کی  کوشش کی تھی لیکن کمپنی نےا نہیں نظر انداز کر دیا۔اسی وجہ سے انہوں نے اس  اپارٹمنٹ کو توڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ دوسرا خریدار اس کے زیادہ پیسے نہ دے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu