ماؤنٹ ایورسٹ پر کھیلے جانے والے رگبی میچ نے بلند ترین مقام پر میچ کا ریکارڈ توڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 12 مئی 2019 23:36

ماؤنٹ ایورسٹ پر کھیلے  جانے والے  رگبی میچ نے  بلند ترین مقام پر میچ کا ریکارڈ توڑ دیا

رگبی کے کھلاڑیوں کے ایک گروپ ، جس میں سابق عالمی کھلاڑی بھی شامل تھے ،  نے  20771 فٹ یا 6331 میٹر بلندی پر رگبی میچ کھیلا ۔ یہ میچ ایک فلاحی ادارے کے لیے  چندہ جمع کرنے کی مہم کے طور پر کھیلاگیا تھا۔
کھلاڑیوں نے ماؤنٹ ایورسٹ پر  رونگبوک گلیشیئر پر رگبی  میچ کھیلا ۔ یہ گلیشیئر  پہاڑ کی ایڈوانسڈ بیس کیمپ کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں نے اتنی بلندی پر میچ کھیل کر وڈن سپون کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ چندہ جمع کیا۔

وڈن سپون  ایک ایسا فلاحی ادارہ ہے جو رگبی کے ذریعے معذور اور مستحق  بچوں کی مدد کرتا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ میچ سات سات منٹ کے دورانیے کےلیے کھیلا گیا۔
میچ میں دونوں ٹیموں کا سکور  5-5 رہا۔ اس میچ نے معلوم تاریخ میں سب سے زیادہ اونچائی پر کھیلے جانے والے رگبی میچ کا ریکارڈ  اپنے نام کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu