قیدی نے ہر کھانے کے ساتھ شراب پانے کے لیے مذہب تبدیل کر لیا لیکن۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 مئی 2019 23:26

قیدی  نے ہر کھانے کے ساتھ شراب پانے کے لیے  مذہب تبدیل کر لیا لیکن۔۔۔

سپین کی ایک جیل میں  ایک قیدی نے مذہبی آزادی  کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ قید ی نے جیل کے وارڈن کے نام ایک خط لکھا اور مطالبہ کیا کہ  اسے  ہر کھانے کے ساتھ شراب کا ایک گلاس دیا جائے تاکہ وہ اپنے منتخب کردہ دیوتا کی عبادت کر سکے۔
قیدی نے سپین کی باسک کاؤنٹی کی زبالا جیل کے ڈائریکٹر کو خط لکھا اور بتایا کہ اس نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا ہے اور اب وہ شراب کے رومی دیوتا دیانوسس کا بھگت ہے۔

(جاری ہے)

اس قیدی، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا نے مطالبہ کیا کہ اپنے دیوتا کی عبادت کے لیے اسے ہر کھانے کے ساتھ شراب کا گلاس پیش کیا جائے۔
قیدی نے اپنے خط میں درخواست کی کہ اس جیل میں ہر قیدی کو اس کے مذہبی عقائد کے مطابق کھانا فراہم کیا جاتا ہے، اس لیے اُس کے مذہبی عقیدے کا بھی احترام کیا جائے گا۔
اگرچہ اس قیدی نے مذہبی آزادی کو استعمال کرتےہوئے ہر کھانے میں شراب حاصل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن یہ جیل کی پالیسی کے خلاف ہے۔ سپین کی جیلوں میں الکوحل اور نارکوٹکس کے استعمال کی سختی سے ممانعت ہے، چاہے یہ چیزیں کسی قیدی کے مذہبی عقائد کے مطابق ہی کیوں نہ ہوں۔ جیل میں نئے سال کی شام کے کھانے پر بھی قیدیوں کو الکوحل کے بغیر بیئر پلائی جاتی ہے۔

قیدی  نے ہر کھانے کے ساتھ شراب پانے کے لیے  مذہب تبدیل کر لیا لیکن۔۔۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu