ایک آنکھ اور بغیر ناک کے پیدا ہونے والی گائے اوتار بن گئی، پوجا ہونے لگی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 19 مئی 2019 23:53

ایک آنکھ اور بغیر ناک کے پیدا ہونے والی گائے  اوتار  بن گئی، پوجا ہونے لگی

مغربی بنگال، بھارت  کے  شہر راناگھاٹ کے علاقے میں ایک گائے کا عجیب و غریب  بچھڑا پیدا ہوا ہے۔ اس بچھڑے  کی فوٹیج انٹرنیٹ پر تیزی وائرل ہو رہی ہیں۔ بغیر ناک کےپیدا ہونے والے گائے کے اس بچھڑے کی   صرف ایک آنکھہ ہے۔
ایک ویڈیو میں ایک شخص کو بنگالی زبان میں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ گردن تک تو سب ٹھیک تھا لیکن اس کا سر عجیب و غریب ہے۔ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔


بچھڑے کے مالک کا کہنا ہے کہ قریبی دیہاتوں سے جوق در جوق آ کر اس بچھڑے کی پوجا کر رہے ہیں۔بچھڑے کے مالک، جس کا نام معلوم نہیں ہو سکا، کا کہنا ہے کہ  ہم اسے خدا کا معجزہ سمجھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ برہما (ہندومت میں خالق) نے ہمارے گھر میں گائے کے روپ میں جنم لیا ہے۔

(جاری ہے)


جانوروں کے ڈاکٹروں کے اس طرح کے بچھڑے کی پیدائش کے معجزہ ہونے کے دعوؤں کو بے ہودہ قرار دیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچھڑے کی غیر معمولی شکل ایک حیاتیاتی خرابی کی وجہ سےہے، جسے سائیکلوپیا کہتے ہیں۔یہ عجیب و غریب بچھڑا صرف چند ہفتوں تک زندہ رہا تھا۔
یہ پہلی بار نہیں  کہ لوگوں نے عجیب و غریب نظر آنے والے جانوروں کی پوجا کی ہو۔ کچھ عرصہ پہلے بھارت میں ہی ایک گائے انسانوں جیسے سر کے ساتھ پیدا ہوئی تھی۔ ہندوؤں نے اس کو اپنے بھگوان کا درجہ دیا تھا اور اس کی پوجا شروع کر دی تھی۔

ایک آنکھ اور بغیر ناک کے پیدا ہونے والی گائے  اوتار  بن گئی، پوجا ہونے ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu