11 سالہ لڑکا وزن بڑھا کر اپنے باپ کی زندگی بچانے کے لیے دن میں 5 وقت کھانا کھاتا ہے

بدھ 12 جون 2019 23:59

11 سالہ لڑکا  وزن بڑھا کر اپنے باپ کی زندگی بچانے کے لیے دن میں 5 وقت کھانا کھاتا ہے

چین کے صوبے ہینان کے شہر شنشیانگ سے تعلق رکھنے والے ایک 11 سالہ لڑکے کی زندگی کا اس وقت ایک ہی مقصد ، اپنے والد کی زندگی بچانا، ہے۔اپنے والد کی زندگی بچانے کے لیے  لیوزیکوان اتنا زیادہ کھاتے ہیں جتنا کھا سکتے ہیں۔
لو زیکوان کے والد کو 7 سال پہلے خون کا سرطان   تشخیص ہوا تھا۔ تب سے ہی اُن کا علاج جاری ہے۔تاہم پچھلے سال اگست میں اُن کی طبعیت زیادہ بگڑنا شروع ہوئی۔

ڈاکٹروں نےا نہیں بتایا کہ اُن کی زندگی بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ بون میرو ٹرانسپلانٹ ہے۔ ڈاکٹروں نے خاندان کے لوگوں کی سکریننگ کی تاکہ ممکنہ میچ کا پتا چلایا جا سکے تو انہیں معلوم ہوا کہ خاندان میں صرف  لو زیکوان ہی بون میرو عطیہ کر سکتا ہے۔ اس وقت لو زیکوان کی عمر 10 سال تھی۔ کم عمراور پرائمری کا طالب علم ہونے کے باوجود لو زیکوان نے اپنے والد کی زندگی بچانے کےلیے اپنا بون میرو دینے کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

لیکن اس میں صرف ایک ہی مسئلہ تھا کہ  اس وقت لو زیکوان کا وزن 30 کلوگرام تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ جب تک لو زیکوان کا وزن 45 کلو گرام نہیں ہوگا وہ اس کا بون میرو نہیں لیں گے۔اسی وجہ سے اس مارچ سے لو زیکوان اتنا زیادہ کھاتے ہیں   جتنا کھا سکتے ہیں ۔ عام طور پر لو زیکوان دن میں پانچ بار کھانا بھی کھاتے ہیں۔
لو زیکوان نے رپورٹروں کو بتایا ”ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ میرا بون میرو عطیہ کرنے کےلیے، میرا وزن کم از کم 45 کلو گرام ہونا چاہے۔

مثالی وزن تو 50 کلو گرام ہے۔اگرچہ یہ تکلیف دیتا ہے ، میں اب بھی کھاؤں گا۔ ہمارا خاندان میرے والد کی زندگی کا نقصان برداشت نہیں کر سکتا۔“
لو زیکوان کا کھانا چاولوں اور گوشت پر مشتمل ہوتا ہے۔اُن کے کھانا کا خرچ بھی اُن کے خاندان  پر بوجھ ہے، جو پہلے ہی ایک بیمار شخص کے علاج کے اخراجات برداشت کر رہا ہے۔لو زیکوان کی ماں ایک گروسری سٹور پر صرف 2000 یوان ماہانہ میں کام کرتی ہیں۔

انہیں رعایتی قیمت پر گوشت مل جاتا ہے، جو وہ اپنے بیٹے کو کھلانے کے لیے لے آتی ہیں۔ لو زیکوان کے سکول کےبچوں نے بھی اُن کےلیے چندہ جمع کیا ہے۔
لوزیکوان کا وزن بڑھا تو اُن کے سکول کے بچوں نے انہیں موٹا لڑکا کہنا شروع کر دیا لیکن جب انہیں وزن بڑھنے کی وجہ معلوم ہوئی تو انہوں نے  لوزیکوان کا نام بگاڑنا چھوڑ دیا۔ لو زیکوان کا کہنا ہے کہ پہلے ڈیڈ کو بچانا ہے اور پھر وزن کم کرنا ہے۔
لوزیکوان کی کہانی وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر لاکھوں لوگوں نےا ُن کی تعریف کی ہے۔ بہت سے لوگوں نے  اُن کی مالی مدد کرنے کی پیش کش بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu