پاؤں سے روبکس کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 جولائی 2019 23:57

پاؤں سے روبکس کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ

بہت سے لوگ تھری بائی تھری روبکس کیوب کو اپنے ہاتھوں سے حل کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ آنکھوں پر پٹی باندھ کراور کچھ لوگ اسے اچھالتے ہوئے بھی حل کرتےہیں۔تاہم ایسے افراد بھی ہیں جو 20 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں اسے پاؤں سے حل کر لیتے ہیں۔اس وقت پاؤں سے روبکس کیوب حل کرنے کے عالمی ریکارڈ کا وقت 16.9 سیکنڈ ہے۔
پاؤں سے روبکس کیوب حل کرنے کے مقابلے میں ایک خصوصی ٹائمر استعمال کیا جاتا ہے۔

اس مقابلے میں شرکا کو تین بار روبکس کیوب حل کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ تینوں دفعہ کے وقت کا اوسط نکالا جاتا ہے، جو اصل وقت کے طور پر مانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


ایک رپورٹ کے مطابق پاؤں سے روبکس کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ ایک 15 سالہ لڑکے ڈینئل روز لیوائن کے پاس ہے۔ انہوں نے تھری بائی تھری روبکس کیوب کو اپنے پاؤں کی مدد سے 16.9 سیکنڈ میں حل کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شروع میں انہیں پاؤں سے روبکس کیوب حل کرنے میں 10 منٹ لگتے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ہاتھوں سے کم اور  پاؤں سے زیادہ  روبکس کیوب حل کرنے کی مشق شروع کر دی۔کافی عرصے سے وہ اپنے پاؤں سےہی مشق کر رہے ہیں اور اب تو وہ عالمی ریکارڈ بنانے کے قابل ہو گئے ہیں۔
اُن کےریکارڈ بنانے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu