ہینڈسم بکرا کورین پاپ سٹار جیسی شکل کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 جولائی 2019 23:53

ہینڈسم بکرا کورین پاپ سٹار جیسی شکل کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا

انٹرنیٹ خاص کر انسٹاگرام پر بہت سے جانور اپنی شکل  و صورت کی وجہ سے مقبول ہیں۔ حال ہی میں ملایشیا کا ایک ہینڈسم سانین بکرا بھی  انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس بکرے کی مقبولیت کی وجہ اس کی کورین پاپ سٹار جیسی صورت ہے۔
پیراک، ملایشیا کے محمد لائیوسٹاک فارم میں موجود 11 ماہ کا بکرا راموس  پچھلے  ہفتے سے سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے۔

اس لائیو سٹاک فارم کے مالک نے راموس کی تصویر فارم کے فیس بک پیج پر شیئر کی تو یہ وائرل ہوگئی۔
اس بکرے کو دیکھتے ہی لوگوں کو اس سے محبت ہوگئی۔ راموس کےخوبصورت بالوں کے انداز سے لوگ اس کا تقابل کورین پاس سٹارز سے کر رہے ہیں۔راموس کے 21 سالہ مالک احمد ایم فادزر نے مقامی رپورٹروں کو بتایا کہ اس بکرے کو فوٹوگراف بنوانے کا بہت شوق ہے۔

(جاری ہے)

جب بھی احمد اس بکرے کی طرف کیمرہ کرتے ہیں،وہ پوز بنا کر کھڑا ہو جاتا ہے۔
احمد نے بتایا کہ ایک بار وہ قریبی مارکیٹ سے بکریاں خرید رہے تھے کہ انہیں راموس نظر آیا۔ انہیں پہلی نظر میں ہی راموس اچھا لکھا، اس لیے انہوں نے 183 ڈالر میں اسے فوراً خرید لیا۔جب احمد نے اپنے فیس بک پیج پر راموس کی تصویریں ڈالنی شروع کی تو لوگوں کے مثبت ردعمل کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

احمد نے بتایا کہ اُن کے پاس 17 سانین بکرے ہیں لیکن  راموس سب سے زیادہ خوبصورت ہے اور تصویر لیے جانے پر مسکراتا بھی ہے۔بہت سے لوگوں نے راموس کو خریدنے کی بھی کوشش کی ہے لیکن احمد خوش اخلاقی سے اُن کی پیش کش رد کر کے انہیں اسی نسل کے دوسرے بکرے خریدنے کی پیش کش کرتے ہیں۔
احمد نے بتایا کہ سانین بکروں کو پالنا آسان کام نہیں، انہیں پالنے کے لیے زیادہ  صاف ستھرا ماحول درکار ہوتا ہے۔ راموس کی سوشل میڈیا پر مقبولیت مین سٹریم میڈیا سے بھی چھپی نہیں رہی۔ مین سٹریم میڈیا کےبہت سے نمائندے  محمد لائیو سٹاک فارم پر جا کر راموس کے بارے میں رپورٹس بنا چکے ہیں۔

ہینڈسم بکرا کورین پاپ سٹار جیسی شکل کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا

Browse Latest Weird News in Urdu