ماروتی چل۔ بھارت کا ایسا گاؤں، جہاں کا ہر فرد شطرنج کا ماہر کھلاڑی ہے

بدھ 17 جولائی 2019 23:51

ماروتی چل۔ بھارت کا ایسا گاؤں، جہاں کا ہر فرد شطرنج کا ماہر کھلاڑی ہے

50 سال پہلے شمالی کیرالہ، بھارت کا ایک گاؤں ماروتی چل دوسروں کی طرح ایک عام سا گاؤں تھا۔ دوسرے گاؤں کی طرح یہاں کے رہنے والے تمام لوگ  شراب اور جوئے کی لت میں مبتلا تھے۔اس دور میں گاؤں کے  ایک شخص  ، یونی کرشنن، نے قریبی دیہات میں رہتے ہوئے شطرنج کھیلنا سیکھ لی۔ اپنے گاؤں  آکر انہوں نے چائے  کا ایک ہوٹل بنایا اور لوگوں کو شطرنج سکھانے لگے۔

جلد ہی گاؤں کا ہر شخص شطرنج کا رسیا ہوگیا۔

(جاری ہے)

گاؤں میں جیسے جیسے شطرنج کی لت بڑھتی گئی، شراب اور جوئے کی لت کم ہوتی گئی۔
آج ماروتی چل  شطرنج کی لت میں مبتلا رہائشیوں  کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اس گاؤں کے بچے بھی شطرنج کھیلنا جانتے ہیں اور اس کےرسیا ہیں۔
گاؤں میں شطرنج کی مقبولیت کی وجہ سے چیس ایسوسی ایشن بھی قائم ہوگئی۔ اس ایسوسی ایشن نے  سکولوں کی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ شطرنج کے کھیل کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔اس کے  علاوہ امریکا اور جرمنی سے لوگ اس گاؤں میں آ کر شطرنج سیکھتے ہیں یا اپنی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہیں۔

ماروتی چل۔ بھارت کا ایسا گاؤں، جہاں کا ہر فرد شطرنج کا ماہر کھلاڑی ہے

Browse Latest Weird News in Urdu