مسلح ڈکیتی کے دوران ایک شخص کا موبائل چھوڑنے سے انکار، سکون سے تمباکو نوشی کرتا رہا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 ستمبر 2019 23:52

مسلح  ڈکیتی کے دوران ایک شخص کا موبائل چھوڑنے سے انکار، سکون سے تمباکو نوشی کرتا رہا

بدھ 28  اگست کو ایک مسلح ڈاکو  سینٹ لوئس ، امریکا کی ایک بار میں داخل ہوا ۔ بار کے نگرانی کے کیمروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  ڈاکو کے اندر آتے ہیں گاہک کرسیوں کے نیچے چھپ جاتے ہیں یا زمین پر لیٹ جاتے ہیں لیکن ایک شخص انتہائی سکون  سے  بیٹھا رہتا ہے۔
این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جس وقت مسلح ڈاکو بار میں داخل ہوا  ٹونی ٹوور  بار میں موجود تھے۔

ٹونی ڈاکو سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوئے۔  ڈاکو ، جسے بعد میں کیون مور کے نام سے شناخت کیا گیا، نے  ٹونی سے موبائل فون چھینے کی کوشش کی لیکن ٹونی نے خوفزدہ ہوئے بغیر یہ کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)


نگرانی کےکیمروں کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ٹونی ڈکیتی کی واردات میں بالکل پرسکون ہو کر بیٹھے رہتے ہیں۔ حتی کہ وہ سکون سے ایک سگریٹ سلگاتے ہیں اور سکون سے تمباکو نوشی کرتے ہیں۔


ٹونی نے کے ایس ڈ ی کے کو بتایا کہ انہیں حقیقت میں کوئی پرواہ نہیں تھی، انہیں اچھا لگا کہ کوئی زخمی نہیں ہوا، ڈاکو صرف منشیات کے لیے کچھ رقم چاہتا تھا۔
فاکس نیوز کے مطابق 37 سالہ ڈاکو کیون مور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیون نے بار سے 300 ڈالر اور ایک سیل فون  چھینا تھا۔کیون پر ڈکیتی اور مسلح مجرمانہ اقدام کی چار دفعات عائد کی گئی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu