32 سالہ بھارتی شخص جعلی ویزہ پر امریکا جانے کے لیے 81 سالہ بوڑھا بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 ستمبر 2019 23:56

32 سالہ بھارتی شخص  جعلی ویزہ پر امریکا جانے کے لیے 81 سالہ بوڑھا بن گیا

اوپر تصویر میں نظر آنے والے بوڑھے کو دیکھ کر آپ بالکل یقین نہیں کریں گے کہ  اس  کی عمر صرف 32 سال ہے۔ 81 سالہ بوڑھا دکھائی دینے والے اس شخص، جیش پٹیل  کو دہلی کے اندرا گاندھی  انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارت کی سنٹرل اندسٹریل سیکورٹی فورس نے گرفتار کیا۔جب جیش کو گرفتار کیا گیا  وہ بوڑھے شخص کے بھیس میں  امریکا جانے کے لیے جہاز میں سوار ہونے والے تھے۔

گرفتاری کے وقت جیش نے لمبی قمیض، پگڑی اور پینٹ پہنی ہوئی تھی۔ یہی نہیں جیش خود کو معذور ظاہر کرنے کے لیے  ایک وہیل چیئر پر بھی بیٹھے تھے۔ جیش کو ائیر پورٹ کی ابتدائی سیکورٹی کلیئر کرتے ہوئے کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ حد تو یہ ہے کہ انہوں نے اپنی امیگریشن بھی کلیئر کر لی تھی۔ اُن کی سفید داڑھی اور گہرے رنگ کی عینک ،پاسپورٹ پر لگی تصویر سے مشابہ تھی۔

(جاری ہے)

لیکن اُن کے میک اپ آرٹسٹ نے ان کے  میک اپ میں کچھ کمی چھوڑ دی تھی۔ اُن کی جلد پر کوئی جھری نہیں تھی، اسی وجہ سے سیکورٹی  فورس کو جیش پر شک ہوا۔
جیش کو سیکورٹی فورس نے کھڑا ہونے کا کہا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ معذور ہیں اور کھڑے نہیں ہو سکتے۔ سیکورٹی فورس نے انہیں کہا کہ وہ کسی کی مدد سے کھڑے ہو جائیں، اس پر  وہ  کھڑے ہو گئے۔اسی وقت سیکورٹی فورس کے اہکاروں نے اُن کی جلد پر غور کیا۔

اس کے علاوہ اُن کی سفید داڑھی  کی جڑیں  سیاہ دکھائی دے رہی تھی۔ سب سے زیادہ شک میں ڈالنے والی بات یہ تھی کہ جیش سیکورٹی اہلکار کی آنکھوں میں دیکھنے سے کترا رہے تھے۔
جیش نے پہلے پہل دعویٰ کیا کہ وہ امریک سنگھ ہے، جو فروری 1938 میں پیدا ہوا تھا۔ اس کے ثبوت کے لیے جیش نے  پاسپورٹ بھی دکھایا۔ مزید تفتیش پر جیش نے اعتراف کر لیا کہ اُن تعلق گجرات سے، عمر 32 سال اور نام جیش پٹیل ہے۔

جیش نے بتایا کہ وہ  امریکا جا کر نئی زندگی شروع کرنا چاہتے تھے۔جیش نے پہلے ویزہ کے لیے اپلائی کیا تھا لیکن اس میں مسترد  ہو گئے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک ایجنٹ کی خدمات حاصل کی، جس نے انہیں جعلی ویزہ بنا دیا۔ ایجنٹ نے  ہوٹل کے ایک کمرے میں ان کا میک اپ کرایا اور بوڑھے شخص کی طرح حرکت کرنا سیکھایا۔ پولیس   نے ایجنٹ، دوسرے مدد گار اور میک اپ آرٹسٹ کو پکڑنے کے لیے کوشش شروع کر دی ہیں۔



32 سالہ بھارتی شخص  جعلی ویزہ پر امریکا جانے کے لیے 81 سالہ بوڑھا بن گیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu