اس خاتون کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جگہ موتی گرتے ہیں
امین اکبر منگل 8 اکتوبر 2019 23:54
آرمینیا سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ جب وہ روتی ہیں تو اُن کی آنکھوں سے نوکدار موتی گرتے ہیں۔ اُن خاتون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ خود ہی اپنی آنکھوں کی ساکٹ میں یہ موتی رکھتی ہیں اور پھر آنکھوں سے آنسوؤں کی جگہ موتی گرنے کا ڈراما کرتی ہیں۔
بہت سے لوگ کسی درد کی وجہ سے روتے ہیں لیکن آرمینیا کے گاؤں سپانڈریان سے تعلق رکھنے والی خاتون ساتینیک کازریان کو رونے سے درد ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
ساتینیک کا دعویٰ ہے کہ ہر روز اُن کی آنکھوں سے تقریباً 50 موتی گرتے ہیں۔
ساتینیک نے آرمینیا کے مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ تمام ماہرین امراض چشم اُن کی بیماری کے بارے میں جان کر حیران ہیں، کسی بھی ڈاکٹر نے آج تک ایسے مرض کے بارے میں نہیں سنا اور نہ ہی وہ اس کا علاج کر سکتے ہیں، وہ تو مرض کو تشخیص تک نہیں کر سکے۔
شروع میں تو ڈاکٹر ،ساتینیک کا معائنہ تک کرنے کو تیار نہیں تھے۔ اُن کا خیال تھا کہ وہ دھوکہ دے رہی ہیں۔ بہت سے لوگوں کو اب بھی اُن کی اس بیماری کے حوالے سے کافی شبہات ہیں۔ ساتینیک کے آنکھوں سے موتی گرنے کی ویڈیو اب کافی وائرل ہوگئی ہے۔اُن کی آنکھوں سے نکلے ہوئے موتی لیبارٹری میں تجزیے کے لیے بھی بھیجے جا چکے ہیں۔
روسی ماہر امراض چشم ٹاٹیانا شیلوا کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں اس طرح کے موتی بننا ممکن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی شخص کے جسم میں کیمیائی تبدیلیاں ہوں جیسے نمک کی سطح بلند ہو جائے تو ایسے موتی بن سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ ایسی صورت میں کسی بھی شخص کو پہلے دماغ اور دل کے خطرناک مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس سکول آف میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر ایوان سچواب نے اس طرح کی بیماری کو ناممکن قرار دیا۔
چند دن سے آرمینیا کے میڈیا نے رپورٹ کرنا شروع کیا ہے کہ ساتینیک کو ایک دماغی بیماری منچاؤسین سینڈروم ہوسکتی ہے۔ اس بیماری میں مریض توجہ حاصل کرنے کے لیے خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کا ڈراما کرتا ہے۔
ایک ٹی وی چینل کی ٹیم نے ساتینیک کے آنسوؤں کو جوہرات کے ماہر کو دکھایا تو انہوں نے بتایا کہ یہ عام شیشہ ہے۔ایک ٹی وی چینل کے مطابق ساتینیک کے گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ساتینیک کے بیٹے نے ایک شیشے کا مرتبان توڑ دیا تھا، اس کے شیشے کے ٹکڑے ساتینیک کے آنکھوں میں چلے گئے تھے، اس کے بعد ہی ساتینیک نے سب کو بتانا شروع کیا کہ اُن کی آنکھوں سے موتی نکلتے ہیں۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-