آئی فون نے ہم جنس پرست بنا دیا۔ روسی صارف کا کمپنی پر مقدمہ

Ameen Akbar امین اکبر منگل 8 اکتوبر 2019 23:54

آئی فون  نے ہم جنس پرست بنا دیا۔ روسی صارف کا کمپنی پر مقدمہ

روس سے تعلق رکھنے والے ایک آئی فون صارف نے ایپل پر 1 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔صارف نے ایپل پر الزام عائد کیا ہے کہ  آئی فون نے انہیں  ہم جنس پرست بنا دیا ہے۔
عدالتی کاغذات ، جو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوگئے ہیں، کے مطابق  مدعی نے ایپل پر دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون میں ایک غلط پیغام ملنے کی وجہ سے وہ ہم جنس پرست بن گیا ہے۔ کاغذات کے مطابق  اس صارف کو 2017 میں  آئی فون پر   انسٹال ورچوئل ویلٹ میں ایک غلط قسم کی کرپٹو کرنسی ملی، جس نے اسے ہم جنس پرست بنا دیا۔

اس صارف، جسے صرف ڈی۔ رازومیلوف  کے نام سے ظاہر کیا گیا ہے،  کا کہنا ہے کہ انہیں ہم جنس پرستوں کے لیے بنائی گئی کرپٹو کرنسی   گے کوائن (GayCoin) کے 69 کوائن  ملے۔ اس کے ساتھ ہی پیغام تھا کہ اسے تب تک استعمال نہیں کرنا، جب تک آپ ہم جنس پرستی کو آزما نہ لیں۔

(جاری ہے)

ڈی- رازومیلوف نے  بتایا کہ اس کرپٹو کرنسی کو ہم جنس بنے بغیر استعمال کرنا  اخلاقاً بری بات تھی ، اس لیے   وہ ہم جنس پرستی سے  منسلک ہو گئے۔

اُن کا  کہنا ہے کہ اس پیغام کی وجہ سے اُن کی زندگی بہت متاثر ہوئی ہے، جو دوبارہ نارمل نہیں ہوئی۔
رازومیلوف کی وکیل ساپیزاٹ گوسنیوا  نے روسی پریس کو بتایا کہ  یہ مقدمہ کافی سنجیدہ ہے، اگرچہ یہ پیغام ایک تھرڈ پارٹی ایپ  پر ملا تھا  لیکن ایپل  اپنے پلیٹ فارم پر چلنے والی سروس کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایپل کو ہرجانے کی مد میں 1 ملین روبل یا 15 ہزار 300 ڈالر ادا کرنے چاہیے۔
رازومیلوف کا مقدمہ پچھلے بدھ کو درج ہوا تھا۔ اس کی اگلی پیشی 17 اکتوبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu