اب آپ انسان نما روبوٹ بنانے کمپنی کو 1 لاکھ پاؤنڈ میں اپنا چہرہ استعمال کرنے کا لائسنس دے سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:55

اب آپ انسان نما روبوٹ بنانے کمپنی کو 1 لاکھ پاؤنڈ میں اپنا چہرہ استعمال کرنے کا لائسنس دے سکتے ہیں

اگر آپ کے پیسے کی کمی ہے تو آپ اپنے  چہرے کا لائسنس دے کر اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں کیونکہ  روبوٹ بنانے والی کمپنی  ایک انسانی چہرے کو اپنے روبوٹس پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔ جس شخص کی شکل وہ اپنے روبوٹس پر لگائے گی، اسے 1 لاکھ پاؤنڈ یا 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر لائسنس  فیس  کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔

لندن کی آؤٹ سورسنگ کمپنی جیومک نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ  ایک روبوٹک کمپنی کسی مہربان اور دوستانہ چہرے کی تلاش میں ہے۔

اس چہرے کو کمپنی کے بنائے ہوئے ہزاروں روبوٹس کے چہرے پر  استعمال کیا جائے گا۔ ان روبوٹس کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن اگلے سال شروع ہوگی۔ یہ روبوٹس بوڑھے افراد کی مدد کے لیے تیار کیے جائیں گے۔ 

جیومک نے بلاگ میں روبوٹک کمپنی کے بارے میں بہت زیادہ معلومات فراہم نہیں کیں کیونکہ کمپنی نے اپنے کلائنٹ کے ساتھ  معلومات افشا نہ کرنے کا معاہدہ کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم جیومک نے بتایا کہ  اُن کے کلائنٹ نے بہت سے وینچر کیپیٹلسٹ سے فنڈز حاصل کیے ہیں، ان میں سے زیادہ تر فنڈز چین سے حاصل کیے گئے ہیں۔

روبوٹک کمپنی اس  انسان نما روبوٹ پر پانچ سالوں سے کام کر رہی ہے۔ چونکہ یہ پراجیکٹ خفیہ طور پر چل رہا ہے، اس لیے جیومک  اس کمپنی کی تفصیلات نہیں بتا رہی تاہم کمپنی جس شخص کے چہرے کو منتخب کرے گی، اسے اس پراجیکٹ کی تمام تفصیلات بتائی جائیں گی۔ اس پراجیکٹ میں شرکت کے خواہش مند [email protected] پر اپنی تصویر بھیج کر قسمت آزمائی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu