یہ رحم دل شخص 750 سے زیادہ کتوں کی دیکھ بھال کرتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 1 نومبر 2019 23:51

یہ رحم دل شخص  750 سے زیادہ کتوں کی دیکھ بھال کرتا ہے

ساشا پیسک نے جب 2008 میں ایک ترک کیے ہوئے کتے کو بچایا تھا تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ دس سال میں 1200 کتوں کوبچائیں گے۔ ان میں سے 750 سے زیادہ کتوں کا وہ اب بھی خیال رکھتے ہیں۔
ساشا پہلی بار 2015 میں دنیا کے سامنے آئے۔ اس وقت فیس بک پر  اُن ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ پل پر لٹک کر ایک کتے کو بچا رہے تھے۔ اس ویڈیو کو صرف فیس بک پر ہی 63 ملین بار دیکھا گیاتھا۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے ساشا نے اپنی زندگی کتوں کا خیال رکھنے کے لیے وقف کی ہوئی  ہے۔ اتنے زیادہ کتوںکا خیال رکھنا کوئی آسان بات نہیں۔ 750 کتوں کی خوراک پر ساشا کے 10 ہزار یورو یا 11 ہزاور 150 ڈالر ماہانہ خرچ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں ڈالر کتوں کے علاج اور اُن کا خیال رکھنے والے ملازموں کی خوراک پر خرچ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

کتوں کے لیے بنائی  گئی پناہ گاہ کی مرمت کے بھی کافی اخراجات ہیں۔

یہ تمام اخراجات عطیات سے پورے ہوتے ہیں۔ یہ عطیات زیادہ تر سربیا سے باہر  رہنے والے لوگ دیتے ہیں۔اُن کے علاقے کے رہنے والے لوگ تو زیادہ تر اُن کی مشکلات بڑھا رہے ہیں۔ قریبی علاقوں کے لوگ اپنے کتوں کو بھی اُن کی بنائی گئی کتوں کی پناہ گاہ کے قریب چھوڑ دیتے ہیں۔لوگ جانتے ہیں کہ ساشا انہیں بھوکا نہیں رہنے دیں گے۔
خوش قسمتی سے سربیا سے باہر رہنے والے بہت سے لوگ جانوروں سے محبت کرتے ہیں۔

یہی لوگ  انہیں عطیات بھیجتے ہیں، جن سے وہ کتوں کا خرچ اٹھا رہے ہیں۔
ساشا نے   سب سے پہلے گھوڑ سواری کے ایک کلب میں کتوں کی پناہ گاہ بنائی تھی۔ مقامی حکام نے اُن کی مدد کرنے کی بجائے انہیں نکالنے کی دھمکیاں دیں۔ ایک آن لائن پٹیشن پرہزاروں دستخطوں کی وجہ سے حکام کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا لیکن یہ مسئلہ ابھی مستقل حل نہیں  ہوا ہے۔ ساشا کا کہنا ہے کہ موجودہ  جگہ پر  کتوں کا بہت زیادہ رش ہو گیا ہے لیکن اُن کے پاس اس وقت کوئی بہتر متبادل نہیں ہے۔


یہ رحم دل شخص  750 سے زیادہ کتوں کی دیکھ بھال کرتا ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu