پولیس نے اونچی ایڑیوں والی جوتیاں چرانے کے عادی شخص کو گرفتار کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 16 نومبر 2019 23:48

پولیس نے اونچی ایڑیوں والی جوتیاں چرانے کے عادی شخص کو گرفتار کر لیا

جنوبی چین میں پولیس نے ایک شخص کو چوری کی کئی وارداتوں پر گرفتار کیا ہے۔یہ انوکھا چور رقم یا زیورات چرانے کی بجائے صرف خواتین کی اونچی ایڑیوں والے جوتے چراتا تھا۔

جب گوانگڈونگ صوبے کے شہر زونگشان کی پولیس مشتبہ شخص کے گھر میں داخل ہوئی تو  گھر میں خواتین کی جوتیاں دیکھ کر حیران رہ گئی۔ پولیس کو اس گھر سے اونچی ایڑیوں کی جوتوں  کے 180 جوڑے ملے۔

رپورٹ کے مطابق  وانگ نامی خاتون نے 27 اکتوبر کو پولیس میں رپورٹ کی کہ  اُن کے گھر کے باہر رکھے اونچی ایڑیوں والے جوتوں کے 5 جوڑے چوری ہوگئے ہیں۔پولیس نے علاقےمیں موجود نگرانی کے کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ جوتے ایک نیلی ٹی شرٹ پہنے شخص نے چرائے ہیں۔پولیس نے فوٹیج میں دیکھا کہ لیانگ نامی شخص نے نہ صرف وانگ بلکہ دوسرے ہمسایوں کے  گھروں کے باہر رکھے جوتے بھی چرا لیے۔

(جاری ہے)

پولیس نے لیانگ کی ذاتی معلوم حاصل کی اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے اُن کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوگئی۔

لیانگ نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار ایک گھر کے سامنے سے اونچی ایڑیوں کی جوتیاں چرائی تھی، اس کے بعد وہ خود پر قابو نہیں رکھ سکے۔ایک سال سے بھی کم عرصے میں وہ 180 جوڑی جوتے چرا چکے ہیں۔ پولیس نے چوری کے جرم میں لیانگ کو  حراست میں لے لیا ہے۔

ایک دوسرے  واقعے میں وسطی چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان میں پولیس نے ایک شخص 10 سینٹی میٹر اونچی ہیل کے جوتے پہن کر ٹرک ڈرائیو کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu