40 پاؤنڈ وزن کو 21 سیکنڈ میں 100 بار ایک سے دوسرے ہاتھ میں منتقل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 18 نومبر 2019 23:52

40 پاؤنڈ وزن کو 21 سیکنڈ میں 100 بار ایک سے دوسرے ہاتھ میں منتقل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے  ایک شخص نے 40 پاؤنڈ کے ڈمبل کو 21 سیکنڈ میں  ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں 100 بار منتقل کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا ہے۔
ڈیوڈ رش  اس سے پہلے 100 سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ انہوں  نے بتایا کہ انہوں نے سٹیم(STEM) ایجوکیشن کی تشہیر کے لیے  حادثاتی طور پر کم سے کم وزن 40 پاؤنڈ کی بجائے 42 پاؤنڈ کے ڈمبل کو استعمال کرتے ہوئے یہ عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

(جاری ہے)


رش نے ڈمبل کو ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں اس طرح منتقل کرنا تھاکہ اُن کے دونوں ہاتھ ایک ساتھ ڈمبل پر نہ پڑیں۔انہوں نے کامیابی سے 21.69 سیکنڈ میں 100 بار ڈمبل کو ایک ہاتھ سے دوسرے میں منتقل کیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 32.05 سیکنڈ کا تھا۔
رش نے بتایا کہ ریکارڈ بنانے کی اُن کی پہلی کوشش کو ناقابل قبول  قرار دیا گیا تھا، کیونکہ اُن کے دونوں ہاتھ ایک ساتھ ڈمبل کو چھو رہے تھے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu