دکان چور جینز کے 9 جوڑے پہنتے ہوئے پکڑی گئی۔ ویڈیو وائرل

ہفتہ 30 نومبر 2019 23:47

دکان چور جینز کے 9 جوڑے پہنتے ہوئے پکڑی گئی۔ ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک دکان چور خاتون کو  جینز کے کئی جوڑے پہنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔وینزویلا کے ایک گارمنٹس سٹور پر ایک خاتون دکان چور اپنی پہنی ہوئی جینز پر  جینز کے 8 جوڑے پہنے ہوئے پکڑی گئی۔ ا س کے اُن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ، جن میں انہیں ایک کے بعد دوسری جینز اتارتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو بظاہر ایک واش روم میں ریکارڈ ہوئی ہے، جس میں خاتون کو چوری کی ہوئی جینز اتارتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص کو جینز کی تعداد گنتے بھی سنا جا سکتا ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق ابھی تک خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی  اس سٹور کے بارے میں معلوم ہوا ہے، جہاں یہ چوری ہوئی تھی۔اس وائرل ویڈیو پر جہاں بہت سے لوگوں نے تنقید کی ہے، وہاں اس دکان چور کے  چوری کے انوکھے طریقے کی تعریف بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu