ٹھوڑی پر 15 کرسیوں کا توازن برقرار رکھنے کا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر منگل 3 دسمبر 2019 23:39

ٹھوڑی پر 15 کرسیوں کا توازن برقرار رکھنے کا عالمی ریکارڈ

ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے  ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی ٹھوڑی پر 15 کرسیوں کا توازن برقرار رکھ کر  دوبارہ سے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

ڈیوڈ رش، سٹم(STEM) ایجوکیشن کی تشہیر کے لیے 100 گینیز ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے  ہینڈرسنویل، ٹینیسی کا سفر کر کے ٹی بی این کے ہوکابی شو میں ٹھوڑی پر زیادہ سے زیادہ کرسیاں توازن سے رکھنے کا عالمی ریکارڈ دوبارہ سے اپنے نام کیا ہے۔

ڈیوڈ  نے اس سے پہلے یہ ریکارڈ 8 کرسیوں کے ساتھ بنایا تھا۔ اس سال  کے شروع میں یہ ریکارڈ  جاء رولنگز نے توڑا تھا۔ٹی وی شو میں ڈیوڈ نے 10 سیکنڈ کے لیے 15 کرسیاں ٹھوڑی پر متوازن کر کے رولنگز کے 11 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu