بندروں کو ڈرانے کے لیے کسان نے کتے پر چیتے جیسا پینٹ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 3 دسمبر 2019 23:40

بندروں کو ڈرانے کے لیے کسان نے کتے  پر چیتے جیسا پینٹ کر دیا

بندروں کے ایک گروہ  سے اپنی زمین کا قبضہ چھڑانے کے لیے کرناٹک ، بھارت کے کسان نے ایک انوکھی چال چلی۔انہوں نے اپنے کتے پر چیتے جیسا پینٹ کیا، جس سے کتا چیتے کی طرح دکھائی دینے لگا۔ کسان کو امید تھی کہ بندر اس سے ڈر کر بھاگ جائیں گے اور ایسا ہی ہوا۔
سری کانت گوڈا کا تعلق کرناٹک کے شیواموگا علاقے سے ہیں۔ حال ہی میں وہ عالمی شہ سرخیوں میں نظر آئے تھے۔

سری کانت نے اپنے کتے کو بال رنگنے سے والے رنگ سے چیتے کی شکل دی۔انہوں نے پینٹ سے کتے پر سیاہ اور سفید دھاریاں بنا دیں۔اس کتے کا اپنا رنگ بھی سرخ تھا، اس لیے سیاہ اور سفید دھاریوں نے اسے بالکل چیتے کی طرح بنا دیا۔
سری کانت ہمیشہ سے ایک چیتا پالنا چاہتے تھے لیکن چیتے کے روپ میں چھپے اس کتے  نے انہیں امید دلا  دی کہ وہ بندروں کو بھگا سکیں گے۔

(جاری ہے)


سری کانت نے رپورٹروں کو بتایا کہ انہیں کتے کو چیتا بنانے کاخیال 4 سال پہلے اس وقت آیا جب انہوں نے اترکھنڈ کے دورے میں بھٹکل میں بندروں کو ڈرانے کے لیے ایک کسان کے پاس پلاسٹک کا چیتا دیکھا۔یہ بظاہر بے وقوفانہ نظر آتا تھا، انہوں نے اسے خود سے آزمایا تو انہیں معلوم ہو کہ یہ طریقہ بہت اچھے سے کام کرتا ہے۔اس سے واقعی بندر کافی ڈر جاتے ہیں۔

سری کانت کواندازہ ہو گیا تھاکہ پلاسٹک کا چیتا نما گڈا کافی دیر تک بندروں کو بے وقوف نہیں بنا سکے گا۔ اس لیے انہوں نے کچھ اور چیز آزمانے کا سوچا۔
اس سال سری کانت نے نہ صرف اپنے کتے کو چیتا بنا دیا بلکہ اپنے کھیتوں میں اصل چیتے اور اپنے چیتا نما کتے کی تصاویر کے بڑے بڑے پوسٹر لگا دئیے۔کتے پر دھاریا ں بنانے سے اسے نقصان نہیں ہوتا۔ یہ اصل میں بالوں پر لگانے والا رنگ ہے، جو ایک ماہ بعد غائب ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سری کانت کی یہ ترکیب اتنی کارگر ثابت ہوئی ہے کہ بہت سے بھارتی کسانوں نے اسے آزمانے کا فیصلہ کیاہے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu