جاپانی ارب پتی کو چاند پر ساتھ جانے کے لیے ایک ساتھی کی تلاش

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 جنوری 2020 19:46

جاپانی ارب پتی کو چاند پر ساتھ جانے کے لیے  ایک   ساتھی کی تلاش

یوساکو مائیزاوا ایک مقبول جاپانی ارب پتی ہیں۔ آج کل وہ ایک ایسی ساتھی کی تلاش میں ہیں، جو اُن کے ساتھ چاند پر جا سکیں۔ یوساکو  سپیس ایکس ڈیپ سپیس راکٹ  کے ذریعے چاند پر جائیں گے۔
یوساکو نے حال ہی میں چاند پر جانے کے لیے ایک خاتون ساتھی کی تلاش کی مہم شروع کی ہے۔ یوساکو کی ویب سائٹ کے مطابق  انہیں ایک دوست  اور ساتھی کی تلاش ہے۔یوساکو کے ساتھی کی تلاش کا مرحلہ  مقامی ٹی وی رئیلٹی شو  پر نشر کیا جائے گا۔


یوساکو کے  لیے ساتھی کی تلاش کے شو میں 20 سال سے زیادہ عمر کی خواتین حصہ لے سکیں گی۔شو میں منتخب ہونے والی خاتون یوساکو کے ساتھ اگلی نسل کے سپیس ایکس راکٹ میں بیٹھ کر چاند پر جائیں گی۔ یہ راکٹ خلا میں طویل سفر کرنے ، جیسے مریخ پر جانے اور چاند پر اترنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


رپورٹس  کے مطابق یوساکو نے   خلائی راکٹ  مکمل ہونے کے بعد کمپنی کا پہلا گاہک بننے کے لیے  اچھی خاصی رقم بھی جمع کرائی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یوساکو اور اُن کی ساتھی کو چاند پر بھیجیں گے، اُن کا راکٹ چاند پر نہیں اترے گا بلکہ  چاند کے گرد چکر لگائے گا۔
یوساکو جاپان کے سب سے بڑے آن لائن ریٹیل سٹور زوزوٹاؤن کے بانی ہے۔ اُن کے اثاثہ جات کی مالیت 2 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔یوساکو فن کے بھی دلدادہ ہیں۔ 2017 میں انہوں نے  ژاں مائیکل کی ایک تصویر 110.4 ملین ڈالر میں خریدی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu