روسی شخص کی اپنے بچپن میں بنائی پینٹنگ 47 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش

پیر 20 جنوری 2020 23:44

روسی شخص کی اپنے بچپن میں بنائی  پینٹنگ  47 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش

ماسکو سے تعلق رکھنے والے ولادیمیر مکٹچیان  اس وقت قومی خبروں کی زینت بن گئے جب انہوں نے  ایک  ڈرائنگ 140 ملین روبل یا 2.3 ملین ڈالر یا تقریبا 47 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش کی۔یہ ڈرائنگ انہوں نے 6 سال کی عمر میں بنائی تھی۔
41 سالہ صحافی ولادیمیر مکٹچیان نے   اپنے بچپن میں بنائی ہوئی ڈرائنگ  ایک کلاسیفائیڈ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی تو  یہ فوراً ہی وائرل ہوگئی۔

اس ڈرائنگ کی قیمت  اگرچہ بہت زیادہ ہے لیکن  اسے فروخت کرنے والے کا خیال ہے کہ  اس کی قیمت اس سے بھی دوگنا ہے کیونکہ اس میں سوویت یونین کے دور کو ایک 6 سال کے معصوم بچے کی نظروں سے دکھایا ہے۔
انہوں نے بتایا ”جب میں نے اس تصویر کو بنایا، میں بہت چھوٹا تھا، یہ سویت دور تھا۔ میرے کام میں ٹی وی سکرین سے ، کتابوں سے ہم تک پہنچنے والی حقیقت کا عکس ہے۔

(جاری ہے)

مجھے اُن دنوں سول وار  کے موضوع   میں دلچسپی تھی“۔
اس تصویر کا عنوان ”گھوڑے پر ریڈ آرمی کا فوجی “ ہے۔ولادیمر کا کہنا ہے  کہ حال ہی میں وہ اپنی پرانی  چیزوں کو دیکھ رہے تھے  تو اپنی بنائی ہوئی تصویر اُن کی نظروں کے سامنے آگئی۔ انہوں نے سوچا کہ بچپن میں بنائی ہوئی تصویر ہی حقیقی خزانہ  ہو سکتی ہے، جس کے بعد انہوں نے اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔


انہوں نے بتایا ”میں نے اپنی ساری روح اور اپنے بچپن کی خوشی  اس میں ڈال دی۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ فن کار کےہاتھ کی رہنمائی خدا کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ خدا نے اسے پسند کیا ہے“۔
ولادیمر نے بتایا کہ انہیں بہت سے لوگوں کے فون آتے ہیں، جو اُن سے تصویر کی قیمت میں کمی کا پوچھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  یہ فن کار کی بے عزتی ہے کیونکہ وہ پہلے ہی قیمت کو آدھاکر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا  کہ تصویر کی قیمت تو کچھ زیادہ ہے لیکن یہ اس فن پارے کے لیے کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اس فن پارے کی قیمت   اتنی ہی رکھی ہے، جتنی رقم کی انہیں  ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu