نیویارک کے شہری نے 1500 سے زیادہ منفرد پیزا باکسز جمع کر لیے۔ کئی سالوں سے کوئی اُن کا ریکارڈ نہیں توڑ سکا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 فروری 2020 23:26

نیویارک کے شہری نے 1500  سے زیادہ منفرد پیزا باکسز جمع کر لیے۔ کئی سالوں سے کوئی اُن کا ریکارڈ نہیں توڑ سکا

پیزا باکسز کی سب سے بڑی کلیکشن  کا  گینیز ورلڈ ریکارڈ نیویارک سے تعلق رکھنے والے  سکاٹ وینر کے پاس ہے۔ اُن کے اپارٹمنٹ میں 1500 سے زیادہ منفرد پیزا باکسز کی کلیکشن ہے۔
فلیٹ بش، بروکلین، نیویارک میں واقع  سکاٹ کا  اپارٹمنٹ پیزا باکسز سے بھرا ہوا ہے۔ ان کی کلیکشن میں فارو آئی  لینڈ  اور انٹارکٹکا کے  پیزا باکسز بھی موجود ہیں۔سکاٹ کو سب سے زیادہ پیزا باکس رکھنے کا ریکارڈ 2013 میں ملا تھا۔

(جاری ہے)

اس وقت اُن کی کلیکشن میں 595 مختلف باکسز تھے جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہی رہے۔اس وقت اُن کے پاس 1500 سے زیادہ منفرد پیزا باکسز ہیں اور سب سے زیادہ پیزا باکس رکھنے کا ریکارڈ بھی بددستور اُن کے پاس ہے۔
سکاٹ نے 11 سال پہلے پیزا باکسز جمع کرنے شروع کیے تھے۔ اُن کی کلیکشن میں زیادہ تر باکسز  غیر استعمال شدہ ہیں۔ سکاٹ نے استعمال شدہ باکسز کو صاف کرنے کے لیے اپنا پراسس بھی ڈویلپ کیا ہے۔
پیزا باکسز جمع کرنے کے علاوہ وہ  بروکلین اور مین ہیٹن میں پیزا ٹور  بھی کراتے ہیں۔انہوں نے پیزا باکسز کے حوالے سے ایک کتاب بھی لکھی ہے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu