کورونا وائرس کے بحران کے باعث چینیوں کے پالتو جانور بھی ماسک پہننے لگے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 15 فروری 2020 23:51

کورونا وائرس کے بحران کے باعث چینیوں کے پالتو جانور بھی ماسک پہننے لگے

چین میں اپنے پالتو جانوروں کے لیے پریشان مالکان  اپنے کتے اور بلیوں کو بھی ماسک پہننے پر مجبور کرنے لگے۔ کورونا وائرس  سے اب تک ہزاروں ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ ہزاروں افراد ہی اس سے متاثر ہیں۔

ایک رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت  کو جانوروں  کو اس وائرس سے متاثر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔اس باوجود چینی افراد اپنے پالتو جانوروں کو زبردستی ماسک پہنا رہے ہیں۔


چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر  کتے اور بلیوں کی ایسی تصاویر شیئر ہو رہی ہیں، جن میں انہیں ماسک پہنے دکھایا گیا ہے۔ اس طرح کے ماسک میں صرف آنکھوں کی جگہ پر ہی دیکھنے کے لیے سوراخ  ہوتا ہے۔چینی سوشل میڈیا سے ہوتی ہوئی ایسی بہت سی تصاویر ٹوئٹر پر بھی شیئر ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)


ایک اخبار کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کو  عالمی ادارہ صحت کے موقف سے اتفاق نہیں۔

ادارے کی ترجمان  لی لانجوان کا کہنا ہے کہ  اگر پالتو جانور باہر جائیں تو کورونا وائرس کے متاثرہ شخص سے متاثر ہوسکتے ہیں۔اگر ایسا ہوتو پالتو جانور کو تنہا رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ  انسانوں کے ساتھ ساتھ انہیں پالتو جانوروں کی طرف سے بھی احتیاط کرنی چاہیے۔
ایک اور اخباری رپورٹ کے مطابق ورلڈ سمال پیٹ اینیمل ویٹرنری ایسوسی ایشن نے  بلی کے مالکان کو  اپنے بلیاں کچھ وقت کے لیے گھروں میں رکھنے کی ہدایات کی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu