گرل فرینڈ ڈھونڈ کر دینے والے کو 38 لاکھ روپے کا انعام۔محبت کے معاملے میں بدقسمت شخص کی انوکھی پیش کش

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 فروری 2020 23:53

گرل فرینڈ ڈھونڈ کر دینے والے کو 38 لاکھ روپے  کا انعام۔محبت کے معاملے میں بدقسمت شخص کی  انوکھی پیش کش

محبت کے معاملے میں بدقسمت کنساس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے  گرل فرینڈ ڈھونڈ کر دینے والے شخص کے لیے 25 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔
جیف گیبہارٹ کا تعلق پراری ویلج سے ہے۔ انہوں نے ڈیٹنگ ایپس سے گرل فرینڈز تلاش کرنے کی کئی بار کوشش کی لیکن انہیں ناکامی ہوئی۔ پچھلے بریک اپ کے   وہ ایک  انوکھے طریقے سے گرل فرینڈ ڈھونڈ رہے ہیں۔
جیف نے بتایا کہ آن لائن ڈیٹنگ ایپس سے وہ ایک ہی طرح  کی چیزیں دیکھ دیکھ کر تھک چکے تھے لیکن مختلف نتائج چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

انہیں معلوم تھا کہ وہ آن لائن ڈیٹنگ ایپ سے گرل فرینڈ تلاش نہیں کر سکتے۔
ڈیٹنگ ایپس سے تنگ آ کر  جیف نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ڈیٹ جیف جی کے نام ایک  ایک ویب سائٹ ہی بنا لی۔اس ویب سائٹ پر وہ سروے فارم کی مدد سے  اپنی طبیعت سے مطابقت رکھنے والی دوست کی تلاش میں ہیں۔اس ویب سائٹ پر جو بھی اُن کے لیے گرل فرینڈ کی تجویز دے گا  اور اس  تجویز سے اُن کی طبیعت کے مطابق گرل فرینڈ بھی مل جائے گی تو وہ تجویز دینے والے کو 25 ہزار ڈالر انعام دیں گے۔تاہم ایسی خواتین جو اس ویب سائٹ پر اپنی ہی تجویز دیں گی، ان کے لیے کوئی انعام نہیں ہوگا  لیکن انہیں  ملاقات کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu