طاقتور خاتون نے 1 منٹ میں 7 فرائی پین موڑ دئیے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 فروری 2020 23:58

طاقتور خاتون نے 1 منٹ میں 7 فرائی پین موڑ دئیے

جرمنی سے تعلق رکھنے والی ایک طاقتور  خاتون نے  ایک منٹ میں 7 فرائی پین موڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔کیتھلین کراوسی نے چین میں  سی سی ٹی وی گینیز ورلڈ ریکارڈ سپیشل شو میں شریک ہو کر  خالی ہاتھوں سے  فرائی پین کو موڑ دیا۔

(جاری ہے)


کیتھلین نے خالی ہاتھوں ایک منٹ میں 7 فرائی پین موڑ کر   لنسے   لنڈبرگ کا 2014ء میں بنایا 6 فرائی پین موڑنے کاریکارڈ توڑ دیا۔
سب سے پہلے یہ ریکارڈ فروری 2008 میں  سپین کے ایک ٹی وی پر پولینڈ کی انیتے فلورکزیوک نے 5 فرائی پین موڑ کر بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu