کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھ کس طرح دھوئیں۔یونیسیف کی ” ہینڈ واش ڈانس “ ویڈیو وائرل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 7 مارچ 2020 23:55

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھ کس طرح دھوئیں۔یونیسیف کی ” ہینڈ واش ڈانس “ ویڈیو وائرل ہوگئی

یو این انٹرنیشنل چلڈرنز ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) نے سوشل میڈیا پر ویتنامی ڈانسروں کی ایک  ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں ویتنامی ڈانسروں کو ہینڈ واش ڈانس کرتے دکھایا  گیا ہے۔ اس ڈانس میں دکھایا گیا ہے کہ کورونا کی وبا سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھوں کو کس طرح صاف کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

یونیسیف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ صابن اور پانی کے ساتھ  ہاتھ دھونا کورونا وائرس سے بچنے کا پہلا قدم ہے۔ کورونا وائرس کے خوف کے باوجود انٹرنیٹ صارفین نے اس ویڈیو کو پسند کیا ہے۔ ایک  ٹوئٹر صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ان ویتنامی ڈانسروں کی طرح بنو اور کورونا وائرس کو اپنی سرحد سے دور رکھو۔اس دلچسپ ڈانس کو آپ بھی دیکھیں۔


Browse Latest Weird News in Urdu