1250 متبادل اختتام کے ساتھ بچوں کی کتاب کا گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اندراج

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 مارچ 2020 20:00

1250 متبادل اختتام کے ساتھ بچوں کی کتاب کا گینیز ورلڈ ریکارڈ  میں اندراج
سری لنکا سے تعلق رکھنے والی ایک مصنفہ نے بچوں کے لیے ایسی کتاب لکھی ہے، جس کے 1250 متبادل اختتام ہیں، جس پر انہیں گینیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 90 سالہ سیبل ویٹاسنگھے مصفہ اور مصورہ ہیں۔ انہوں نے بچوں کےلیے کئی مقبول کتابیں لکھ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

بچوں کے عالمی دن پر انہوں نے ملک بھر کے بچوں کو دعوت دی تھی کہ وہ اُن کی کتاب ونڈر کرسٹل کے لیے متبادل اختتام تحریر کریں۔ انہیں بچوں کی طرف سے 20 ہزار متبادل اختتام موصول ہوئے تھے، جن میں سے 1250 اختتام کو منتخب کیا گیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ سیبل کتاب کو 1250 متبادل مکمل اختتام کی حامل کتاب کے طورپر ریکارڈ بک میں درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu